Book Name:Madani Inamaat,Rahe Nijaat

فرمائے گا۔([1])

پہلی صف

اس مَدَنی اِنعام میں پہلی صَف میں نماز پڑھنے کی بھی تَرْغِیْب دِلائی گئی ہے، جس کے مُتَعَلّق  حدیثِ پاک  میں فرمایا گیا کہ اگر لوگوں کو یہ معلوم ہوجائے کہ اذان دینےاور پہلی صَف میں نماز پڑھنے میں کتنا اجْرْ ہے اور پھر اُنہیں قُرْعَہ اَنْدازی کے بغیریہ سَعادتیں حاصل نہ ہوں تو اِن کی خاطر ضرور قُرْعَہ اندازی کریں گے۔ ([2])

غُصہ پینے اور درگُزر سے کام لینے والا مَدَنی اِنعام

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آپ نےسناکہ نمازِ باجماعت ادا کرنے والے اس ایک مَدَنی اِنعام پر عمل کرنا کس قدر اَجْر و ثواب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔

اللہ پاک ہمیں  پانچوں نمازیں باجماعت  پابندی کے ساتھ پڑھنے کی سعادت نصیب فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

 اسی طرح  ایک مَدَنی اِنعام یہ بھی ہے کہ ” کیا آج آپ نے کسی پر غصہ آجانے کی صُورت میں چُپ سادھ کر غُصّے کا عِلاج فرمایا یا بول پڑے؟ نیز در گزر سے کام لِیا یا اِنتقام کا موقع ڈھونڈتے رہے ؟“

اب اس مَدَنی اِنعام پر غور کریں تومعلوم ہوگا کہ مُعاشرے میں اَمْن و اَمان  قائم کرنے اور فِتْنہ و فَساد کو جَڑ سے اُکھیڑ دینے کا یہ کتنا زبردست طریقہ ہے ظاہر ہے کہ جب ہر شخص اپنے اندر سے اِنتقام کی


 

 



[1] مسلم،کتاب المساجد... الخ، باب المشي الی الصلاۃ... الخ، ص۳۳۶،حديث: ۶۶۹

[2] مسلم ،کتاب الصلوۃ، باب تسویۃ الصفوف واقامتھا۔۔۔الخ، ص۲۳۱، الحدیث:۴۳۷