Book Name:Madani Inamaat,Rahe Nijaat

تو ضرور  کریں اور اس کے علاوہ  دیگر مدنی انعامات پر عمل کرتے ہوئے اِسْتِقامت سے فکرِ مدینہ کو اپنا معمول  بنالیں،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ  اس کی کثیر برکتیں حاصل ہوں گی۔ آئیے تَرْغِیْب کے لئے ایک مَدَنی بہار سُنتےہیں ۔

روزانہ فکرِ مد ینہ کرنے کا اِنعام

ایک اسلامی بھائی کو مَدَنی اِنعامات سے پیار تھا اوران کا  روزانہ فکرِ مدینہ کرنے کا معمول تھا ۔ ایک بار وہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک  دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تَرْبِیَت کے مَدَنی قافِلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ صوبہ بلوچستان ( پاکستان ) کے سفر پرتھے کہ اِسی دَوران  ان پر بابِِ کرم کُھل گیا ۔ ہُوا یُوں کہ رات کو جب  وہ سوئے  تو قسمت انگڑائی لے کر جاگ اُٹھی ، جناب رسالت مَآب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ان کے خواب میں تشریف لے آئے،ابھی وہ جلووں میں گُم تھے  کہ لَب ہائے مُبارَکہ کو جُنبِش ہوئی اور رَحمت کے پُھول جَھڑنے لگے، اَلْفاظ کچھ یُوں تَرْتِیْب پائے:” جو مَدَنی قافِلے میں روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہیں میں اُنہیں اپنے ساتھ جنّت میں لے جاؤں گا ۔“

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آیئے چندمزید مَدَنی اِنعامات کے مُـخْتَصَراً فضائل سُنتے ہیں تاکہ ہمارے دل میں نَفْس و اَعْمال کا مُحاسَبہ کرنے کی مزید رَغْبَت پیدا ہو سکے چُنانچہ ٭ان مَدَنی اِنعامات میں سےایک مَدَنی اِنعام تمام گُناہوں سےتوبہ کرنے والا بھی ہے ۔توبہ کرنے والوں کے بارے میں رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:سارے انسان خطاکار ہیں اور خطاکاروں میں سے بہتر وہ ہیں،جو توبہ کرلیتے ہیں۔([1]) ٭اسی طرح تَـهَجُّد اداکرنے والے مَدَنی اِنعام کی اَہَمِّیَّت کا اندازہ اس بات


 

 



[1] ابن ماجہ، کتاب الزھد، باب ذکر التو بہ، ۴/۴۹۱، حدیث:۴۲۵۱