Book Name:Madani Inamaat,Rahe Nijaat

کہ مَدَنی اِنعامات آخرت کے مصائب سے نَجات اور ڈھیر وں بَھلائیوں کے حُصُول کا ذریعہ ہیں ۔ آئیےہم سب نِیَّت کریں کہ اِنْ شَآءَ اللہ آج سے ہی روزانہ فکرِ مدینہ  یعنی مدنی انعامات کارسالہ پُرکرنے کو اپنا معمول بنائیں گے۔اِنْ شَآءَ اللہ

دعوتِ اسلامی کی مجلس آئی ٹی نےمدنی انعامات کی Applicationبھی تیارکی ہےجسےآپ اپنےموبائل فونزمیںInstallکرکےاس کےذریعےبھی فکرمدینہ کرسکتےہیں۔

مجلس تاجران:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہدعوتِ اسلامی کم وبیش  104 شُعْبہ جات میں دین کی خدمت کررہی ہے،اِن شعبہ جات میں سے ایک ’’مجلسِ تاجران ‘‘بھی ہے،تِجارت ایک ایسا شُعْبہ ہے جو ہر ملک میں رِیڑھ کی ہڈی کی حَیثیَّت رکھتا ہے، بلکہ کئی ملکوں کی مَعِیْشت کا اِنْحِصار و مَدار ہی تِجارت پر ہے، مگر بدقسمتی سے علمِ دِین سے دُوری کی وجہ سے آج مسلمانوں کی ایک تعدادتجارت کے اسلامی سنہری اُصُولوں پرعمل کرنے سے بہت دُور ہے۔چُنانچہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت’’مجلسِ تاجران‘‘  کا قِیام عمل میں آیا، جس کا کام شُعبہ تِجارت سے مُنْسلک لوگوں کو تجارت کے مُتَعَلِّق اسلامی تعلیمات سے رُوشناس کرانا، ان میں دعوتِ اسلامی کے مدنی پیغام کو عام کرنا اور انہیں دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سے وابستہ کرتے ہوئے، مدَنی مقصد کے حُصُول اور بازاروں میں مَدَنی ماحول بنانے کیلئے مسجدیا کسی بھی مُناسِب مَقام پر درسِ فَیضانِ سُنَّت وغیرہ دینے کااِہْتمام کرناہے، جسے چوک دَرْس کہا جاتا ہے۔چوک درس کے علاوہ وقتاً فوقتاً مُختلف اَوْقات میں”تِجارت کورسز“ کروانے کا بھی اِہْتمام کیا جاتا ہے،مدنی چینل پر باقاعدہ بیانات بنام سلسلہ’’اَحْکامِ تِجارت‘‘ کی ترکیب ہے، الغرض تِجارت