Book Name:Madani Inamaat,Rahe Nijaat

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12 مَدَنی کاموں میں حصہ لیجئے!

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اپنے اَخْلاق کو سنوارنے اور اپنی گُفتار و کِردار کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہوجائیے اور ساتھ ساتھ ذیلی حلقے کے12 مَدَنی کاموں میں بھی حِصّہ لیجئے،یاد رہے کہ ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں سے ماہانہ ایک مَدَنی کام"مدنی انعامات "کا رِسالہ جمع کروانا بھی ہے،ہم خود بھی مدنی انعامات پر عمل کے ساتھ ساتھ مدنی انعامات کا رِسالہ جمع کراتے ہوئے،دُوسروں کوبھی پابندی کے ساتھ مدنی انعامات کا رِسالہ جمع کروانے کا ذہن دیتے رہیں،اس پر اِستقامت کی برکت سے اِن شآءَاللّٰہعَزَّ وَجَلَّ نیک اعمال میں اِضافہ ہوگا۔ان مدنی انعامات میں سے   مدنی انعام نمبر 53 ہے: کیا آپ نے اس ہفتے کم ازکم ایک مریض یا دُکھیارے کے گھر یا اسپتال جا کر سنت کے مطابق غمخواری کی؟اور اسکو تحفہ  (خواہ مکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ رسالہ یا  پمفلیٹ )پیش کرنے کے ساتھ ساتھ تعویذاتِ عطاریہ کے استعمال کا مشورہ دیا؟

مریض کی عِیادت کرنے والا یہ  مَدَنی اِنعام بھی نہایت اَہَمِّیَّت کا حامِل ہے کیونکہ نبی ِ رحمت ،محسنِ اِنسانِيّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا کہ جو شخص کسی مریض کی عِیادت کرتاہے تو ایک مُنادی (اِعلان کرنے والا)آسمان سے نِدا (اِعلان)کرتاہے کہ خُوش ہوجا کہ تیرا یہ چلنا مُبارک ہے اور تُو نے جنّت میں اپنا ٹِھکانا بنا لِیا ہے۔([1])

ہمیں بھی چاہیے کہ ہم  ہر ہفتے اس مدنی انعام پر عمل کرتے ہوئے   کم از کم ایک مریض کی عیادت


 

 



[1] ابن ماجہ ،کتاب الجنائز ،باب ماجاء فی ثواب من عا د مریضا، ۲/۱۹۲،حدیث: ۱۴۴۳