Book Name:Madani Inamaat,Rahe Nijaat

طرح ہوگا جیسے یہ دو (2)انگلیاں ہیں۔([1]) ٭ مَدْرَسۃُ المدینہ بالغان میں قرآنِ کریم پڑھنے پڑھانے والے مَدَنی اِنعام پر عمل کرنا بھی عَیْن باعثِ سَعادت ہے۔ اللہ پاک کے مَحبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:بے شک لوگوں میں سے کچھ اللہ والے ہیں۔ صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  نے عرض کِیا: یارسولَ الله صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ! وہ کون لوگ ہیں ؟ فرمایا:قرآن پڑھنے والے کہ یہی لو گ اللہ والے ہیں اور خَوَاص میں شامِل ہیں ۔([2]) ٭مختلف اَوْرَاد و وظائِف پڑھنے والا مَدَنی اِنعام جو کہ ذِکْر و اَذْکار کی تَرْغِیْب پر مُشْتَمِل ہے۔ذِکْر کی فضیلت کے بارے میں حدیثِ قُدْسی میں آتا ہے کہاللہ  پاک فرماتا ہے: جب میر ا بندہ میرا ذِکْر کرتا ہے اور اُس کے ہونٹ میرے لئے ہِلتے ہیں تو میں اُس کے ساتھ ہوتا ہوں۔([3]) ٭پِیر کے دن روزہ رکھنے والے مَدَنی اِنعام پر عمل کرنا بھی حدیثِ پاک کی رُو سے پَسَنْدِیْدَہ عمل ہے۔ فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے:پِیراورجُمعرا ت کے دن اَعْمال پیش کئے جاتے ہیں، لہٰذا میں پسند کرتا ہوں کہ جب میرا عمل پیش کِیاجائے تو میں روزے دا ر ہوں۔([4])

مَدَنی اِنعامات کی برکات

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آپ نےسنا کہ ان مَدَنی اِنعامات پر عمل، اَصْل میں قرآن و حدیث کے بعض اَحکامات پر عمل کرنا ہے اور اِن پرعمل کی اتنی  برکتیں ہیں، جن کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا  ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اِسْتِقامت بھی مَدَنی اِنعامات کے ذریعے نصیب ہوتی ہے،غرض یہ


 

 



[1] مجمع الزوائد،  کتاب الزھد ، باب فی من قلّ مالہ وکثر ت عیالہ، ۱۰/ ۴۴۹،   حدیث: ۱۷۸۶۸

[2] ابن ماجہ،کتاب السنۃ، باب فی فضل من تعلم القرآن وعلمہ ، ۱/ ۱۴۰،حدیث: ۲۱۵

[3] ابن ماجہ، کتاب الادب، باب فضل الذکر، ۴/۲۴۳، حدیث:۳۷۹۲

[4] ترمذی ،کتا ب الصوم، با ب ماجاء فی صوم یوم الاثنین والخمیس ، ۲/۱۸۷، حدیث: ۷۴۷