Book Name:Madani Inamaat,Rahe Nijaat

نہیں۔بہر حال ہمیں بھی چاہئے کہ اپنے اَعْمال کا مُحاسَبہ یعنی یہ سوچنا کہ میں جوکام کررہاہوں کہیں یہ اللہ پاک کی نافرمانی تونہیں کرتے ہوئے خُود کو گُناہوں سے بچائیں اور زیادہ سےزیادہ نیک اَعْمال بجالائیں ،نیک اَعْمال کی وجہ سے نہ صرف رب کریم کی مددحاصل ہوتی ہے بلکہ دُنیا و آخرت کی بے شُمار سَعادتیں بھی نصیب ہوتی ہیں، علاوہ ازیں نیکیاں گُناہوں کو مِٹانے کا ذریعہ بھی ہیں،قرآنِ کریم میں جا بجا اعمالِ صالِحَہ کے فضائل بیان کر کے اس کی تَرْغِیْب دِلائی گئی ہے۔آئیے اس ضمن میں تین(3) فرامینِ خُداوندی سُنتے ہیں:

پارہ 24 سُوْرَۂ حٰم اَلسَّجدہکی آیت نمبر 8 میں اِرْشاد ہوتا ہے:

اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ۠(۸) (پ۲۴،حم السجدۃ:۸)

ترجمۂکنزُالعِرفان: بیشک ایمان لانے والوں  اور اچھے اعمال کرنے والوں  کیلئے بے انتہا ثواب ہے۔

اسی طرح پارہ 30 سُوْرَۃُ  الْبَیِّنَہ کی آیت نمبر 7 اور 8 میں ارشاد ہوتاہے :           

اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِۙ-اُولٰٓىٕكَ هُمْ خَیْرُ الْبَرِیَّةِؕ(۷) جَزَآؤُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًاؕ-رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُؕ-ذٰلِكَ لِمَنْ خَشِیَ رَبَّهٗ۠(۸)

 ترجمۂکنزُالعِرفان:بیشک جو ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کئے وہی تمام مخلوق میں  سب سے بہتر ہیں۔ ان کا صلہ ان کے رب کے پاس بسنے کے باغات ہیں  جن کے نیچے نہریں  بہتی ہیں ، ان میں  ہمیشہ ہمیشہ رہیں  گے، اللّٰہ ان سے راضی ہوا اور وہ اس سے راضی ہوئے ، یہ