Book Name:Tarke Jamat Ki Waeeden

عَرْض  کیا”اس کے بعد؟“ فرمایا:”نَماز“اس نےعَرْض  کیا”اس کے بعد؟“فرمایا: ”اللہ پاک کی راہ میں جِہاد کرنا۔“(مسند امام احمد، مسند عبداللّٰه بن عمرو بن العاص ،٢/٥٨٠، حدیث:٦٦١٣)

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!دیکھا آپ نے کہ نَماز کس قَدر اَفْضل ہے کہ نَبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اَفْضَل اَعْمال کے بارے میں کئے گئے سوال کے  جواب میں تین مَرتبہ فر مایا :سب سے اَفْضل عمل نَمازہے اور چوتھی مَرتبہ جہاد کا نام اِرْشاد فرمایا۔لہٰذا ہمیں چاہئے کہ نَماز کو اپنے تمام تر دُنیوی جھمیلوں پر ترجیح دیں اور نَماز کا وَقْت ہوتے ہی سارے کام کاج چھوڑ کر نَماز کی تیاری میں مَصروف ہوجایا کریں اور نِہایَت ہی خُشُوْع و خُضُوْع کے ساتھ نَماز اَدا کیاکریں کیونکہ صحیح طور پر نَماز پڑھنے سے جہاں دِیْن و دُنیا کی بے شُمار برکتیں حاصل ہوتی ہیں وہیں اس کا ایک بہترین اُخْرَوِی فائدہ یہ بھی ہے کہ کل بروزِ قِیامَت یہی نَماز ہماری نَجات و مَغْفِرت کا باعث بن جائے گی۔ جیساکہ

خُشُوْع و خُضُوْع سے نَماز پڑھنے والے کی مَغْفِرت

نَبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشادفرمایا:اللہ پاک نے پانچ نَمازیں فَرض فرمائی ہیں،جو ان کے لئے بہتر طَریقہ سے وضو کرے اور انہیں ان کے وَقْت میں اَدا کرے اور ان کے رُکُوع وسُجود، خُشُوْع کے ساتھ پورے کرے تو اللہ پاک کے ذمّۂ کرم پر ہے کہ اس کی مَغْفِرت فرمادے اور جو انہیں اَدا نہیں کرے گا تواللہ پاک کے ذِمّے اس کے لئے کچھ نہیں، چاہے تو اسے مُعاف فَرمادے اور چاہے تو اسے عَذاب دے۔ (سنن ابوداؤد ، کتا ب الصلوۃ ، با ب المحا فظۃ علی وقت الصلوات، رقم ۴۲۵، ج۱، ص ۱۷۶)

ہر نَماز پچھلے گُناہوں کا کفّارہ ہے

حَضْرتِ حارثرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  روایت کرتے ہیں کہ حَضْرتِ عُثمان رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  ایک دن