Book Name:Tarke Jamat Ki Waeeden

لیں۔ نَماز کی ظاہری اور باطنی سُنّتیں اور آداب سیکھ لیں۔ اپنے وُضو اور غُسل کو دُرُسْت کرلیں۔ اگر باطَہارت صحیح طور پر وضو کرکے خُشُوْع و خُضُوْع کے ساتھ اس کی تَمام تَر ظاہری و باطنی سُنَّتوں اورآداب کو مَلْحُوظ رکھ کر ہم نَماز پڑھیں گی  تو ضَرور اس کے بَرَکات و ثَمَرات ظاہر ہوں گے اور واقعی ہماری ظاہِری اور باطِنی گُناہوں کی گَنْدگیاں اور آلودَگیاں دُور ہوجائیں گی اور ہم باشَرع،  نیک صُورت، نیک سِیرت مُسلمان بن جائیں  گی اور ہمارا پورا کردار سُنَّتوں کا آئینہ دار بن جائے گا۔ اِنۡ شَاء اللہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدٍ

بَرکاتِ نماز

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!نَماز ایک بَہُت ہی عَظِیْم عِبادَت ہے،نماز جنَّت میں لے جانے والا عمل ہے،نَماز مومن کے لئے بہترین عمل ہے ،نماز نُور ہے، خُشُوْع وخُضُوْع کے ساتھ دو رَکعتیں ادا کرنے والے کے لئے جنَّت واجِب ہو جاتی ہے،دو رَکْعت نمازدُنیاومَافِیۡھَا سے بہتر ہے،نماز اللہ پاک کا پسندیدہ عمل ہے،نَماز میں ہر سجدے کے عِوَض ایک نیکی لکھی جاتی،ایک گُناہ مِٹایا جاتا اور ایک دَرَجہ بُلند کیا جاتا ہے،نَماز ی بروزِ قیامت سَلامتی کے ساتھ جنَّت میں داخل کیا جائے گا،نَماز سے گُناہ جھڑتے ہیں،نَمازگُناہوں کے مَیْل کچیل کو دھو دیتی ہے،ایک نَماز پچھلی نَماز کے دوران ہونے والے گناہوں کو دھو ڈالتی ہے،نمازی خَیْر میں رات گُزارتا ہے،نمَازبُرائیوں کو مِٹا دیتی ہے،نَمازی جنَّت میں داخِل ہو گا،نَمازی کے لئے مَعْصوم فِرِشتے رَبِّ کریم  کی بارگا ہ میں مَغْفِرت کی سِفارش کرتے ہیں، نمازی، اللہتَعالیٰ کی اَمان یعنی حِفَاظَت میں رہتا ہے،نَماز، نَمازی کے لئے دُعائے حِفَاظَت کرتی ہے،نَمازی کامل مومن ہے،نَمازی کو پُورا پُورا بدلہ دیا جائے گا، نماز،شیطان کا منہ کالا کرتی ہے۔