Book Name:Tarke Jamat Ki Waeeden

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام’’ہفتہ وار سنتوں بھرا  اجتماع ‘‘

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! نمازوں کی پابندی کا ذہن بنانے کیلئے دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول  سےوابستہ ہوجائیےاورذیلی حلقے کے 8مدنی کاموں میں  بڑھ چڑھ  کر حصہ لیجئے،ذیلی حلقے کے8مدنی کاموں میں سے  ایک مدنی کام ”ہَفْتَہ وار سُنَّتوں بھرےاِجْتِماع“ میں شرکت کرنابھی ہے، ہفتے کا کوئی ایک دِن مقرر کر کے ذیلی حلقہ،حلقہ ،عَلاقہ یاشہرسطح پر با پردہ جگہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اِجتماع کیجئے۔ دن اور وقت مخصوص رکھئے ۔شریک ہونے والیوں کا ہَدَ ف :فی ذیلی حلقہ کم از کم12(دورانیہ زیادہ سے زیادہ 2 گھنٹے ) ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع'' مَدَنی پھولوں'' کے مطابِق کیجئے۔اسلامی بہنوں کو مائیک ،میگا فون ، سی ڈی پلیئراوراِیکو ساؤنڈ وغیرہ اِستِعمال کرنے کی اجازت نہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہاس مدنی کام  کے بے شمار دُنیوی واُخروی فوائد ہیں،٭ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاجتماعکی برکت سے  علمِ دِین سےمالامال قِیمتی مدنی پھول اُمّت ِ مسلمہ تک پہنچائے جا تےہیں۔ ٭ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماع بےنمازیوں کونمازیبنانےمیں بہت معاون ہوتاہے۔٭ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاجتماعکی برکت سے دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول کیتشہیر و نیک نامی ہوتی ہے۔٭ہفتہ وار  سُنَّتوں  بھرے اجتماعمیں مانگی جانے والی دُعائیں قبول ہوتی ہیں،اس کےعلاوہ صحابَۂ کرام اور اولیائے کرام کی سیرتِ مبارکہ پربھی بیانات ہوتےہیں۔آئیے!بَطورِ تَرغِیْب ہَفْتَہ وار اِجْتِماع میں حاضِری کی ایک  مَدَنی بَہار سُنئےاور اِجْتِماع میں پابندی کے ساتھ حاضِر ہونےکی نِیَّت کیجئے۔چنانچہ

بیٹا صحّت یاب ہوگیا

            بابُ المدینہ (کراچی،پاکستان )کی ایک اسلامی بہن کو کچھ اسلامی بہنیں نیکی کی دعوت دینے کے لئے ان کے  گھر جایا کرتی تھیں ،انہیں اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع اور مدنی دورہ میں شرکت کی دعوت پیش کی جاتی  مگروہ سستی کے باعِث اِس سعادت سے محروم رہتیں۔ایک دن اچانک ان کے بیٹے