Book Name:Tarke Jamat Ki Waeeden

(اظہار)جائز نہیں۔

                اللہ پاک ہم سب کو نمازوں کی پابندی اور قضاشدہ نمازوں کی ادائیگی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدٍ

پڑوسی کے مدنی پھول

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! آئیے!شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے رسالے’’قیامت کا امتحان‘‘سے  پڑوسی کے چند مدنی پھول سنتی ہیں:دوفرامینِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم :(1)اللہ پاک کے نزدیک بہترین پڑوسی وہ ہے جو اپنے پڑوسی کا خیر خواہ ہو۔( تِرمِذی،۳/۳۷۹ ،حدیث:۱۹۵۱)(2)جس نے اپنے پڑوسی کو اِیذا دی اُس نے مجھے اِیذا دی اور جس نے مجھے اِیذا دی اُس نے اللہ پاک کو اِیذا دی۔ (اَلتَّرغِیب وَالتَّرہِیب،۳/۲۴۱،حدیث:۱۳ ) ٭’’نُزہۃُ القاری‘‘ میں ہے: پڑوسی کون ہے اس کو ہر شخص اپنے عُرف اور معاملے سے سمجھتا ہے۔(نزہۃ القاری،۵/۵۶۸) حُجَّۃُ الْاِسلام حضرت سیِّدُنا امام محمد بن محمد بن محمد غزالی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: پڑوسی کے حُقُوق میں سے یہ بھی ہے کہ اُسے سلام کرنے میں پَہَل کرے، اُس سے طویل گفتگو نہ کرے ،اُس کے حالات کے بارے میں زیادہ پُوچھ گچھ نہ کرے ، وہ بیمار ہو تو اُس کی مزاج پُرسی کرے،مصیبت کے وَقت اُس کی غم خواری کرے اور اُس کا ساتھ دے ، خوشی کے موقع پر اُسے مبارَک باد دے اور اُس کے ساتھ خوشی میں شرکت ظاہِر کرے ، اُس کی لغزِشوں سے در گزر کرے ، چھت سے اس کے گھر میں نہ جھانکے ، اُس کے گھر کا راستہ تنگ نہ کرے ، وہ اپنے گھر میں جو کچھ لے جارہا ہے اُسے دیکھنے کی کوشش نہ کرے،اُس کے عیبوں پر پردہ ڈالے، اگر وہ کسی