Book Name:Tarke Jamat Ki Waeeden

مجْلسِ حج و عمرہ

            میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!اَلْحَمْدُلِلّٰہ!دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں نیکیاں کرنے ،گُناہوں سے بچنے کا خُوب خُوب ذِہْن دیا جاتا ہے، نیز مُنظَّم طریقے سے مدنی کاموں کو بڑھانے کے لئے مُتَعَدَّدشعبہ جات بھی قائم کیے گئے ہیں، اِنہی شعبہ جات میں سے ایک”مجلسِ حج و عُمرہ “بھی ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ حج ایک اَہَمّ عِبادت ہے، ہر سال لاکھوں مُسَلمان ایک ہی لباس میں رَنگ ونَسل کے اِمتیازات مِٹا کراورآپس کی نَفْرتیں اور رَنْجشیں بُھلا کر سرزمینِ حرم پر اِکٹھے ہوتے ہیں، جن کےاِتِّفاق واِتِّراچاقر  ایک،الیاس عطّار قادرِد حاد کا یہ اَنداز دیکھ کر پُوری دُنیا حیران ہوتی ہے۔ یہ لمحہ عُشّاق کے لئے کسی طورپر نعمتِ عُظمیٰ سے کم نہیں ہوتا، کیونکہ جب اِنہیں رَبّ کریم اوراس کے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ سے پروانۂ حاضِری ملتا ہے تو ان کا شَوق دِیْدْنی(یعنی دیکھنے کےقابل) ہوتاہے۔شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنَّت،بانیِ دعوتِ اسلامی، حَضْرتِ علّامہ مَوْلانا ابُو بلا ل محمدالیاس عطّارقادرِی رَضَوی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حج پر جانے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی تَربِیَّت پر بھی خُصُوصی توجُّہ دی اور اِنہیں بارگاہِ خُداوَندی اور بارگاہِ مُصْطَفَوِی کے آداب سکھانے کے لئے ایک شُہرۂ آفاق کتاب رَفِیقُ الْحَرَمَین تحریر فرمائی اور مکہ و مدینہ کی فَضاؤں میں اپنی سانسوں کو مُعطَّر کرنے کے لئے جانے والوں کو آداب اور دیگر ضَروری مَسائل و غیرہ سے آگاہ کرنے کے لئے ’’مجلس حج وعُمرہ‘‘ بنائی۔ چُنانچہ ہر سال حج کے ”مَوسِمِ بہار“ میں کیمپوں میں ’’مجْلسِ حج وعُمرہ‘‘کے زَیرِ اِہْتمام دعوتِ اسلامی کی مُبَلّغات اسلامی بہنوں کی تَربِیَت کرتی  ہیں۔

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!جس طَرح نَماز پڑھنے کے فَضائل و بَرَ کات بَہُت زِیادہ ہیں، اِسی طَرح تَرْکِ نَماز کے نُقْصانات و عَذابات بھی بے شُمار ہیں۔ یہاں تک کہ جو شَخْص صِرْف ایک نَماز جان بوجھ