Book Name:Tarke Jamat Ki Waeeden

فرمایا،بے نَمازی ،زانی اور قاتِل سے بھی بڑا مُجْرم ہے، بے نَمازی بروزِ قیامت اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے اس حال میں ملے گا کہ اللہ پاک اُس پر غَضَب فرمائے گا،نَماز میں سُستی کرنے والے کو ناراضیٔ رَبِّ اکبر جَلَّ جَلالُہکی صُورت میں عالَمِ بَرزَخْ میں یہ سَزا دی جائے گی کہ اُس کا سَر پتھر سے بار بار تاقیامِ قیامت کُچلا جاتا رہے گا۔بے نمازی ،نماز ضائِع کرنے کی سَزا دُنیا میں پائے گا،نَزع میں پائے گا ،قَبْر میں پائے گا اور میدانِ مَحْشر میں پائے گا۔بروزِ قیِامت بے نَمازی برباد و رُسْوا ہو گا،بروزِ قِیامت بے نَمازی کے چہرے پر بطورِ سزا عبرت ناک، رُسْوا کُن تَحْریر لکھی ہو گی۔

    نَماز چھوڑنے پر بے نمازی کا نام جَہنّم کے اُس دروازے پر لکھ دیا جاتا ہے، جس سے وہ داخلِ جَہنّم ہو گا،بے نَمازی جہنّم کی خوفناک وادی ”غَیّ“ کا حَقْدار ہے،

تُوبُوااِلَی اللہ                      اَسۡتَغۡفِرُاللہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدٍ

قَضا عُمری کا طریقہ:

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!جلدی جلدی ربِّ کریم کی بارگاہ میں توبہ کر کے آج ہی سے نمازوں کی ادائیگی کا اہتمام شروع کردیجئے اور ساتھ ہی ساتھ آج تک قَضا ہونے والی تمام نمازوں کو جَلد از جَلد اَدا کرنے کی سچّی نِیَّت بھی کرلیجئے۔قَضا نمازوں کو کِس طرح اَدا کرنا ہے اس کے لئے مَلْفوظاتِ اعلیٰ حَضْرت حِصّہ اَوّل صَفْحَہ70 تا 71 سے عَرْض  و ارشاد مُلا حَظہ فرمایئے:بعض حاضِرین نے عَرْض  کیا کہ حُضُور دُنْیوی مکروہات (مجبوریوں )نے ایسا گھیرا ہے کہ روز ارادہ کرتا ہوں آج قضا نَمازیں ادا کرنا شُروع کردوں گا مگر نہیں ہوتا!کیا یوں اَدا کروں کہ پہلے تمام نَمازیں فَجر کی اَدا کر لوں پھر ظُہر کی۔ پھر اور اَوْقات کی،تو