Book Name:Tarke Jamat Ki Waeeden
وَ الْمُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِؕ-اُولٰٓىٕكَ سَنُؤْتِیْهِمْ اَجْرًا عَظِیْمًا۠(۱۶۲) (پ 6، النساء: 162)
زکوٰۃ دینے والے اوراللہ اور قیامت پر ایمان لانے والے ایسوں کو عنقریب ہم بڑا ثواب دیں گے۔
پارہ 6 سُورَۃُ الْمَائِدہ کی آیت نمبر 12 میں اِرْشاد ہوتاہے :
وَ قَالَ اللّٰهُ اِنِّیْ مَعَكُمْؕ-لَىٕنْ اَقَمْتُمُ الصَّلٰوةَ وَ اٰتَیْتُمُ الزَّكٰوةَ وَ اٰمَنْتُمْ بِرُسُلِیْ وَ عَزَّرْتُمُوْهُمْ وَ اَقْرَضْتُمُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا لَّاُكَفِّرَنَّ عَنْكُمْ سَیِّاٰتِكُمْ وَ لَاُدْخِلَنَّكُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُۚ- (پ6 ، المائدہ: 12)
ترجَمۂ کنز العرفان: اور اللہ نے فرمایا: بیشک میں تمہارے ساتھ ہوں۔ اگر تم نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دیتے رہو اور میرے رسولوں پر ایمان لاؤ اور ان کی تعظیم کرو اور اللہ کو قرض حسن دو توبیشک میں تم سے تمہارے گناہ مٹا دوں گا اور ضرور تمہیں ان باغوں میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں جاری ہیں۔
سُبْحٰنَ اللہ!نَمازیوں کے لئے اللہ کریم کی بارگاہ میں کیسے کیسے اِنْعامات ہیں کہ کہیں انہیں جَنَّت ومَغْفِرت کی بِشارتیں دی جارہی ہیں تو کہیں اَجْرِ عَظِیْم کی نَویدیں(خُوشخبریاں) سُنا ئی جارہی ہیں ۔ اَحادیثِ مُبارَکہ میں بھی نَماز کی بَہُت زِیادہ اَہَمیَّت اور رَغْبَت دِلائی گئی ہے،آئیے تَرغیب کے لیے نَماز کے فَضائل پر چنداَحادیثِ مُبارَکہ سنئے ۔ چُنانچہ،
حَضْرتِ سَیِّدُنا عبدُاللّٰہ بن عُمررَضِیَ اللّٰہُ تَعالٰی عَنْہُما فرماتے ہیں کہ ایک شَخْص نے نُور کے پیکر، تمام نَبْیوں کے سَرْوَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں حاضِر ہوکر سب سے اَفْضل عمل کے بارے میں سوال کیا تو رَسُوْلُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: ”نَماز“اس نے پوچھا،”اس کے بعد ؟ “فرمایا: ”نَماز“اس نے