Book Name:Madinay Ki Khasoosiyat

مدینے سےمحبت کا انداز

       مالکیوں کےعظیم پیشواں حضرت سَیِّدناامام مالکرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ زبردست عاشقِ رسول اور مدینۂ منورہ کا ادب (Respect)کرنےوالےتھے۔آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہمدینےمیں رہنےکےباوجودقضائے حاجت کے لیےحرمِ مدینہ سےباہرتشریف لےجاتےاورحدودِحرم سےباہرجاکراپنی طبعی حاجت سے فارغ  ہوتے۔(بستان المحدثین ، ص۱۹)

یادِ طیبہ میں گم رہوں ہر دم

 

تیرا ہر دم رہے خیال آقا

 (وسائل بخشش مرمم،ص۱۷۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

امامِ مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہاور تعظیمِ خاکِ مدینہ

حضرت سَیِّدُناامام شافعیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:میں نےحضرت سیِّدُناامام مالکرَحْمَۃُ اللّٰہتَعَالٰی عَلَیْہکےدروازےپرخُراسَان یامصرکےگھوڑےبندھےہوئےدیکھے۔ان سےزیادہ عمدہ گھوڑے میں نےکبھی نہ دیکھےتھے۔میں نےعرض کی:یہ کتنےعمدہ گھوڑےہیں۔توآپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا:میں یہ سب آپ کو تحفے(Gift)میں دیتا ہوں۔میں نےعرض کی :ایک گھوڑا آپ اپنے لئےرکھ لیجئے۔تو فرمایا:مجھےاللہ پاک سےحیاآتی ہےکہ اِس مبارک زمین کواپنےگھوڑےکےقدموں تلےروندوں، جس میں اللہ پاک کےمحبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ تشریف فرما ہیں۔(احیاء العلوم ،۱/۱۱۴ ملخصاً)

ہاں ہاں رہِ مدینہ ہے غافل ذرا تو جاگ او     پاؤں رکھنے والے یہ جا چشم  و سر کی ہے
اللہ اکبر! اپنے قدم اور یہ خاکِ پاک    حسرت ملائکہ کو جہاں وَضْعِ سَر کی ہے

(حدائقِ بخشش،ص۲۱۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                    صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد