Book Name:Madinay Ki Khasoosiyat

اپنے حلقے میں ان مدنی انعامات کو عام کریں تاکہ ہر مسلمان اپنی قبر و آخرت کی بہتری  کیلئے ان کو اِخلاص کے ساتھ اپناکر اللہکریم کے فضل و کرم سے جَنَّتُ الْفِردَوْس میں  اپنے مدنی حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا پڑوسی بننے کا عظیم ترین انعام پالے۔آئیے!ہم سب نِیَّت کرتی ہیں کہ نہ صرف خود مدنی انعامات پر عمل کی کوشش  کریں گی بلکہ دوسروں کو بھی اس پر عمل کرنے کی ترغیب دلا ئیں  گی ۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مدینہ طیبہ کے بابرکت مقامات

       میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!مرکزِ عشاق یعنی میٹھا میٹھا مدینہ سارا کا سارا نور بار ہے اور آج بھی  جگہ بہ جگہ مختلف دل کشاں مساجد اور ضیابار مقاماتِ مقدسہ اپنی برکتیں لٹارہے ہیں۔مشہور محدث حضرت علّامہ شیخ عبدُالحق مُحَدِّث دِہلویرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نےعشق ومَستی میں ڈوب کرکتنی پیاری بات کہی ہےکہ دل کی نظر رکھنے والے یہ جانتے ہیں کہ مکّے مدینے کےپہاڑوں اور وادِیوں میں کس قَدر نورانیّت ظاہِر ہو رہی ہے ! بے شک اس کا سبب یِہی ہے کہ ان تمام جگہوں میں کوئی بھی ایسا ذرّہ نہیں جس پرنَظرِ مُبارَک نہ پڑی ہو اور وہ دیدارِ رسالت مآب سے فیضیاب نہ ہوا ہو۔(جذب القلوب ص۱۴۸ )

آ کہ میں روح کی ہر تہ میں سَمولوں تجھ کو     اے ہوا تُو نے تو سرکار کو دیکھا ہوگا

آئیے!حُصولِ بَرَکت کے لئے مدینہ طیبہ کی چند مساجد اور محترم مقامات کاذِکرسنئے تاکہ زائرینِ و عاشقانِ رسول انہیں تلاش کر کے وہاں نوافل پڑھیں،جہاں آثا ر نہ پائیںوہاں کی فَضاؤں کی زیارت کر کےبَرکت حاصل کریں اور وہاں دعائیں مانگیں۔

(1)مسجدِ قُبا شریف

       مدینہ طیبہ سےتقریباً تین کلومیٹرجُنوب مغرِب کی طرف ’’قُبا‘‘نامی ایک قَدیمی گاؤں ہے جہاں یہ م