Book Name:Madinay Ki Khasoosiyat

میں ڈھالنے کی کوشش کیجئے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مدنی حلقوںمیں شرکت اور شجرہ شریف  پڑھنے کی کئی برکتیں ہیں ،ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار ملاحظہ فرمایئے ،چنانچہ

شجرۂ عالیہ پڑھنےکی برکت

       بابُ المدینہ (کراچی)کی ایک اسلامی بہن کے گھرمیں ناچاقیوں نے ڈیرے ڈال رکھےتھے۔آئے دن لڑائی جھگڑوں کا سلسلہ رہتاجس کی وجہ سے گھر کا سُکون برباد ہوجاتا تھا وہ  اس صورتِ حال سے سخت پریشان تھی،گھر میں امن قائم ہونےکی کوئی  راہ دکھائی نہ دیتی تھی ۔اسی دوران پیر ومُرشد امیراہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی توجُّہ سےانہیں آپ کےعطاکردہ رسالے”شجرہ قادِریہ رضویہ ضیائیہ عطّاریہ“ سے شجرۂ عالیہ پڑھنےکاخیال آیا۔ بس پھر کیا تھا! اُنہوں نےشجرہ عالیہ کو گھریلو ناچاقیاں دور کرنےکی نِیَّت سے پڑھنا شروع کردیا۔شجرۂ عالیہ پڑھنےکی برکت سےان کےگھر یلوجھگڑےختم ہو گئےاورگھر امن  کا  گہوارہ بن گیا ۔(شرح شجرہ قادریہ رضویہ عطاریہ،ص۱۵۳ بتصرف)

مشکلیں حل کر شہِ مُشکل کُشا کےواسِطے    کر بَلائیں رَد شہیدِ کربَلا کے واسِطے

''اگر آپ کو بھی دعوت اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروادیں۔"

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

یادِ مدینہ

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!ہم مدینہ پاک کے فضائل و خصائص اور وہاں کے مقاماتِ مقدسہ کا ذکرِ خیر سن رہی ہیں۔یاد رہے!ذِکْرِ مدینہ عاشِقانِ رسول کے لئے باعِثِ تسکین ِ دل و جان ہے، دُنیا کی جِتنی زبانوں میں جس قدَر قصیدے مَدِیْنَۂ مُنَوَّرَہ کے ہِجروفِراق(جُدائی)اور اِس کے دیدار کی تمنّا میں پڑھے گئے،