Book Name:Madinay Ki Khasoosiyat

لباس پہننے کی سنتیں اور آداب                                        

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!آیئے!شیخِ طریقت امیر ِاہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکےرسالے’’163 مدنی پھول‘‘ سے لباس پہننے کےمتعلق  مَدَنی پھول سنئے۔

تین فرامینِ مصطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَملاحظہ کیجئے: ٭جِنّ کی آنکھوں اورلوگوں کے سِتْرکے درمیان پردہ یہ ہے کہ جب کوئی کپڑے اُتارے تو  بِسْمِ اللہکہہ لے۔(اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط، ۲/۵۹حدیث ۲۵۰۴) مشہور مفسرِقرآن،حکیمُ الْاُمَّت حضرت مفتی احمدیارخانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں: جیسےدیواراور پردے لوگوں کی نگاہ کیلئے آڑ بنتے ہیں ایسے ہی یہاللہپاک کا ذکر جنّات کی نگاہوں سے آڑ بنے گا کہ جنات اس(یعنی شرمگاہ )کودیکھ نہ سکیں گے۔(مراٰۃ  المناجیح ، ۱ / ۲۶۸ ) ٭جوشخص کپڑاپہنےاوریہ پڑھے: اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ ھٰذَا وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِحَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍٍٍٍٍ۔تواس کےاگلےپچھلےگناہ مُعاف ہو جائیں گے۔ (شُعَبُ الْاِیمان ج۵ ص۱۸۱ حدیث۶۲۸۵) ٭جو باوُجُودِ قدرت زیب وزینت کالباس پہننا تواضُع (یعنی عاجِزی)کے طور پرچھوڑ دےتواللہپاک اس کو کرامت کا حُلّہ پہنائےگا۔(ابوداوٗد ۴/۳۲۶ حدیث:۴۷۷۸)٭خَاتَمُ الْمُرْسَلین،رَحمَۃٌلّلْعٰلمینصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکامبارَک لباس اکثر سفید کپڑےکاہوتا۔ (کَشْفُ الاِلْتِباس فِی اسْتِحْبابِ اللِّباس لِلشَّیْخ عبدالْحَقّ الدّھلَوی ص۳۶)٭لباس حلال کمائی سےہو اورجو لباس حرام کمائی سے حاصل ہوا ہو،اس میں فرض ونَفل کوئی نَماز قَبول نہیں ہوتی( اَیضاً ص۱ ۴) ٭ پہنتے وَقت سیدھی طرف سے شروع کیجئے(کہ سنت ہے)مَثَلاً جب کُرتا پہنیں تو پہلے سیدھی آستین میں سیدھا ہاتھ داخل کیجئےپھر اُلٹا ہاتھ اُلٹی آستین میں(اَیضاً۴۳)٭اِسی طرح پاجامہ پہننے میں پہلے سیدھے پائنچے میں سیدھا پاؤں داخِل کیجئےاور جب(کُرتایاپاجامہ)اُتارنےلگیں تو اس کےبرعکس(اُلٹ)کیجئےیعنی