Book Name:Madinay Ki Khasoosiyat

ہےوہاں جوآنسوبہائے تواس کی مرادیں پوری ہوتی ہیں،وہاں مغفرت کے پروانےتقسیم ہوتےہیں، وہاں گناہگاروں کودامنِ رحمت میں لیاجاتاہے،وہاں بےسہاروں کی  بگڑیاں  بنتی ہیں،وہاں غم کے ماروں کی غمخواری کی جاتی ہے، وہاں حاجت مندوں کی حاجت روائی کی جاتی ہے،یہ وہ بابرکت مقام ہے کہ یہاں جو بھی آتاہے جھولیاں بھرکےجاتاہے،جومدینےجاتےہیں وہ دل کی مرادیں پاتےہیں، جوجانے کے اسباب نہیں پاتےوہ مدینےکی یادمیں  تڑپتےہی رہتےہیں، دنیامیں بہت سے ایسے لوگ موجود ہوں گے جن کے پاس بے انتہا مال و دولت ہے،جنہوں نےدنیا بھر کی سیر بھی کی ہوگی مگر آہ! عشاقان رسول کے مرکزِ عقیدت ”مدینۂ منورہ“ اور اس کے حسین و دلکش مقامات کی زیارت سے اب تک محروم ہوں گے،بعض وہ عاشقانِ رسول جن کےپاس مدینے شریف جانے کے لئے نہ تو مال  ہوتا ہے اورنہ ہی جانے کے اسباب موجود ہوتے ہیں  مگر جب ان کا بلاوا آتا ہے، زیارتِ مدینہ کے لئے ان کا رونا،ان کی سچی تڑپ،مسلسل دعائیں اورمخلصانہ کوششیں رنگ لاتی ہیں،اسباب بنتے چلے  جاتے ہیں اوربالآخر انہیں بھی مدینہ پاک اورسبز سبز گنبد کی زیارت کا جام پینا نصیب ہوجاتا ہے۔ کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے کہ  

کہاں کا منصب کہاں کی دولت  قسم خُدا کی ہے یہ حقیقت

جنہیں بُلایا ہے مُصطفے  نے  وہی مدینے کو جارہے ہیں

            صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                    صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

       میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!مدینہ طیبہ ایسا بابرکت وعظمت والامقام ہے کہ جووہاں جاتاہے اس کا واپس آنےکوجی  نہیں چاہتاکیونکہ مدینہ طیبہ میں  ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے منسوب بےشمار یادیں اورآپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکاروضہ مبارک  ہے،مدینہ طیبہ میں ایسادلی سکون ملتاہےکہ جودنیا کےکسی شہر اور کسی خوبصورت   مقام پربھی نہیں ملتا،لہذا اگرکبھی راہِ مدینہ میں کوئی پریشانی آجائے یا مدینہ طیبہ میں  کوئی تکلیف استقبال کرے تو صبرکرکے سعادت سمجھ کر اسے قبول کرلینا چاہئےکہ وہاں