Book Name:Faizan e Sayeduna Imaam Bukhari

ولادَت و سِلسلۂ نسب

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حضرت سَیِّدُنا امام بخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی ولادت مشہور شہر بُخارا میں 13شَوَّال 194؁( ہجری )بروز جمعہ بعد نمازِ عَصْر ہوئی۔امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا نام محمداور کُنْیَت ابُو عَبْدُاللہ ہے۔آپ کا سِلْسِلۂ نَسب یہ ہے:محمد بن اِسماعیل بن اِبراہیم بن مُغِیْرہ۔امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے پَردادا مُغِیْرہ کاشْت کار اور غیرِ خدا کی عبادت کرنے والے تھے لیکن بعد میں حاکمِ بُخارا”ىَمان جُعْفِىْ“کے ہاتھ پر اسلام لائے۔امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی  عَلَیْہ نے تقریباً باسٹھ(62)سال کی عُمْر  پائی اور(یکم شَوَّال) 256 ؁ ہجری بروز ہفتہ عِیْدُ الْفِطْر کی رات بیماری کی حالت میں وِصالِ ظاہری فرمایا۔سَمَرْقَنْد سے کچھ فاصلے پر”خَرتنک“نامی بَستی میں(بعدِ ظُہْر)آپ کو سِپُرْدِ خاک کیا گیا۔(اشعة اللمعات، ۱/۹ -۱۳ملتقطاً)(ارشاد  الساری،ترجمۃ الامام بخاری ، ۱/۵۵-۵۶ ملتقطاً) اور یہیں پر آپ کا عالیشان مزارِ پُر اَنوار بھی ہے۔

اَلقابات

اَمِیْرُ المُؤمِنِیْن فِی الْحَدِیْث،حافِظُ الْحَدِیْث،مُحَدِّث،مُفْتِی،حِبْرُ الْاِسْلام وغیرہآپ کے مشہور اَلقابات ہیں۔

آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے اساتذہ کی تعداد

امام بخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے اساتذۂ کرام کی تعداد ایک ہزاراَسّی(1080) ہے۔(نزہۃ القاری،۱/ ۱۱۹)

آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے شاگردوں کی تعداد