Book Name:Faizan e Sayeduna Imaam Bukhari

(وسائلِ بخشش،مُرمّم،ص۳۱۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے بَیان  میں ہم نے سُنا کہ٭امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ بے مثال ذہانت کے مالک تھے۔٭امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کو کَم عُمْرِ ی میں ہی عِلْمِ حدیث میں مہارت حاصِل ہو گئی تھی۔٭امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کو لاکھوں احادیثِ مبارَکہ حِفْظ تھیں۔٭امام  بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  نے حُصولِ عِلْم کی خاطِر دُور دراز ملکوں اور شہروں کے سفر فرمائے۔٭امام  بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ احادیثِ مبارَکہ کا بہت زیادہ ادب بجالاتے تھے۔٭امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  عاجِزی و اِنکساری کے پیکر تھے۔٭امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی صحیح بخاری شریف کاخَتْم کرنے سے مصیبتیں،پریشانیاں اور آفتیں   دور ہو جاتیں ہیں۔٭ امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کے وِصالِ ظاہری کے بعد آپ کے وسیلے سے  بارش طلب کی جاتی تھی۔ اللہ پاک ہمیں امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے فیضان سے مالا مال فرمائے اور ہمیں آپ کی سیرت پر چلتے  ہوئے خوب خوب عِلْمِ دین سیکھنے اور دوسروں کو سکھانے کی تَوفِیْق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیثِ پاک کے بارے میں مَدَنی پھول

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بَیان کواِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئےحدیثِ پاک کے بارے میں چند مَدَنی پھول سُننے کی سعادت حاصِل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مُلاحَظَہ کیجئے:(1)فرمایا:جو شخص دینی معامَلات کے بارے میں چالیس(40) حدیثیں  یاد کرکے میری