Book Name:Faizan e Sayeduna Imaam Bukhari

عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ فرما رہے ہیں:اے ابو زید!کتابِ شافِعِی کا دَرْس کب تک دو گے،ہماری کتاب کا دَرْس کیوں نہیں دیتے؟آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  فرماتے ہیں:میں نے عَرْض کی:یارَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ!میری جان آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ پر قربان!آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی کتاب (Book)کونسی ہے؟آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے اِرْشاد فرمایا:جامع محمد بن اسماعیل یعنی امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کی کتاب ”بخاری شریف“۔(بستان المحدیثین،ص ۲۷۵)

صدقے میں مِرے غَوث کے تُو خواب میں یاربّ     جلوہ مجھے سُلطانِ مدینہ کا دکھا دے

(وسائل بخشش مرمم،ص۱۱۹)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!غور فرمائیے!جس کتاب کو نبیِّ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ پسند فرمائیں اور اُسے اپنی طرف منسوب فرمائیں تو اندازہ لگائیے کہ اُسے پڑھنے ،سُنّنے اور اُس کا ختم کرنے والوں کو اِس کی کیسی کیسی بَرکتیں نصیب ہوں گی۔آئیے!بطورِ ترغیب خَتْمِ بُخاری کی چند بَرکتیں مُلاحَظہ کیجئے،چنانچہ

خَتْمِ بُخاری کے فوائد

(بعض)عارفین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِم اَجْمَعِیْن سے منقول ہے: اگر کسی مشکل میں صحیح بخاری کو پڑھا جائے تو وہ حل ہوجاتی ہے اور جس کشتی(Boat)میں صحیح بُخاری ہو وہ غَرْق نہیں ہوتی۔حافظ اِبنِ کثیر رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:خشک سالی میں”صحیح بُخاری“پڑھنے سے بارش ہوجاتی ہے۔(تذکرۃ المحدثین، ص۱۹۸)مشہور مُحَدِّثْ شیخ عبدُ العزیز  مُحَدِّثِ دِہْلَوِی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:وقتِ شِدَّت ،خوفِ دشمن،مَرَض کی سختی،قحط سالی اور دیگر بَلاؤں میں اِس کتاب  کا پڑھنا تریاق(علاج)کا کام دیتا ہے،اکثر اِس