Book Name:Faizan e Sayeduna Imaam Bukhari

اور جن پر اُس کا بس چلتا ہو اُنہیں بھی عِلْم دین سیکھنے کی طرف لائے اور جنہیں خود سکھا سکتا ہے اُنہیں سکھائے ۔ اگر تمام والِدین اپنی اَوْلاد کو اور تمام اَساتِذہ اپنے شاگردوں کو اور تمام پیر صاحِبان اپنے مُریدوں کو اور تمام اَفسران و صاحِب ِ اِقتدار حضرات اپنے ماتحتوں کوعِلْمِ دین کی طرف لگا دیں تو کچھ ہی عرصے میں ہر طرف دِین اور عِلْم کا دَور دورہ ہو جائے گا اور لوگوں کے مُعامَلات خُود بخود شریعت کے مطابق ہوتے جائیں گے۔فِی الْوَقْت جو نازک صورتِ حال ہے اِس کا اندازہ اِس بات سے لگائیے کہ ایک مرتبہ سُناروں(جیولرز) کی ایک بڑی تعداد کوایک جگہ جمع کیا گیا جب اُن سے تفصیل کے ساتھ اُن کا طریْقۂ کار معلوم کیا گیا تو واضِح ہوا کہ اِس وَقْت سونے چاندی کی تجارت کا جو طریقہ رائج ہے وہ تقریباً اَسِّی فیصد خلافِ شریعت ہے اور حقیقت یہ ہے کہ ہماری دیگر تجارَتیں اور مُلازَمتیں بھی کچھ اِسی قسم کی صورتِ حال سے دوچار ہیں۔جب مُعامَلہ اِتنا نازُک ہے تو ہر شخص اپنی ذِمَّہ داری کو محسوس کرسکتا ہے، اس لئے ہر شخص پر ضروری ہے کہ عِلْمِ دین سیکھے اور حتّی الاِمکان دوسروں کو سکھائے یا اِس راہ پر لگائے۔(صراط الجنان،٦/٢٩٠)

عِلْم حاصِل کرو جہل زائل کرو      پاؤ گے راحتیں قافلے میں چلو

(وسائل بخشش مرمم،ص۶۶۹)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام ”مَدَنی اِنعامات“

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حُصولِ عِلْم کا جذبہ بڑھانے اورفَرْض و واجب عُلُوم کی اَہَمِّیَّت کو دل و دماغ میں بسانے کا ایک بہترین ذریعہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہو کر ذیلی حلقے