Book Name:Faizan e Sayeduna Imaam Bukhari

ہے۔چونکہ شَوَّالُ الْمُکَرَّم کے مبارَک مہینے میں آپ کی پیدائش ہوئی تھی اور اِسی مہینے میں آپ کا عُرسِ مبارَک بھی ہے۔لہٰذااِسی مُناسَبَت سے آج ہم حضرت سیدنااِمام بخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا مُخْتَصَر تعارُف اور آپ کی پاکیزہ سیرت کے مُختلِف پہلوؤں کے بارے میں سُننے کی سعادت حاصِل کرتے ہیں۔آئیے!پہلے آپ کے ذوقِ عبادت پر مُشْتَمِل ایک ایمان افروز واقعہ سنتے اور اپنے اندر ذَوقِ عبادت کو بیدارکرنے کی کوشش کرتےہیں،چنانچہ

امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کاذوقِ عبادت

اىک مرتبہ امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کوآپ کے بعض شاگردوں نے دعوت دى تو آپ تشرىف لے گئے، جب نمازِ ظُہر کا وَقْت ہوا تو آپ نے نماز پڑھى،پھر نوافِل شُروع فرمادىئے،جب فارغ ہوئے تو قمىص کااىک کنارہ اُٹھاتے ہوئے کسی سے کہا: دىکھو!میری قمىص کے اندر کىا چىز ہے؟دىکھا تواىک زہریلا کِیڑاتھا جس نے سولہ (16)یاسترہ(17)مقامات پر ڈنک مارا تھا،جس کے سبب  آپ کا جِسْمِ مبارَک سُوج چکا تھا۔ لوگوں نے کہا:جب اِس نے پہلا ڈنک ماراتھا تو آپ اُسى وَقْت نماز سے باہر کىوں نہ ہوئے؟ فرماىا:میں نے اىک سُورت  شُروع کررکھى تھى ، دل نےچاہا کہ وہ پُورى ہوجائے(تو پھر سلام پھیروں گا)۔(تاریخ بغداد،۲/ ۱۳)

میں پانچوں نَمازیں پڑھوں باجماعت     ہو توفیق ایسی عطا یاالٰہی

دے شوقِ تلاوت دے ذوقِ عبادت   رہوں باوُضو میں سدا یاالٰہی

(وسائل بخشش مرمم،ص۱۰۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد