Book Name:Faizan e Sayeduna Imaam Bukhari

ایک مرتبہ آپ (خُراسان کے ایک مشہور شہر)بَلْختشریف لے گئے، لوگوں نے آپ سے حدیث سُنانے کی فرمائش کی تو ایک ہزار(1000) احادیثِ مبارَکہ زبانی بَیان فرمادیں۔(سیر اعلام النبلاء،ابو عبد اللہ البخاری۔۔۔الخ،۱۰/۲۸۹)

16 دن میں 15ہزار احادیث

حضرت محمد بن اَبِی حاتِم اور حاشِد بن اِسماعىل رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِما بَىان کرتے ہىں کہ حضرت سَیِّدُنا امام بُخارى رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ چھوٹی عُمْر مىں ہمارے ساتھ حدىث کے لئے مشائخِ  بَصرہ کى خدمت مىں حاضِر ہوتے تھے،امام بُخارى رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے علاوہ ہم تمام ساتھى اَحادىث کو محفوظ کرنے کے لئے تحرىر کر لیتے تھے،سولہ دن(Sixteen Days)گزر جانے کے بعد اىک روز ہم نے امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کو ڈانٹا کہ تم نے اَحادىث محفوظ نہ کرکے اتنے دنوں کى محنت ضائع کردى۔یہ سُن کر امام بخارى رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے ہم سے کہا:اچھا تم اپنے تحریر شدہ  صَفْحات لےآو،چنانچہ ہم اپنے اپنے صَفْحات لے آئے،امام بُخارى رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے اَحادىث سُنانى شروع کردىں، ىہاں تک کہ اُنہوں نے پندرہ ہزار(15000)سے زىادہ اَحادىث بَىان کر ڈالىں،جنہیں سُن کر ہمىں ىُوں گُمان ہوتا تھا کہ گوىا ہمىں ىہ رواىات امام بُخارى رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے  ہی لکھوائى ہىں۔(ارشاد السارى،ترجمۃ الامام بخاری ،۱/۵۹)

ستّر ہزار حدیثوں کے حافِظ

ایک مرتبہ حضرت سَیِّدُنا سُلَیْمان بن مجاہِد رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ حضرت سَیِّدُنا محمد بن سلام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی بارگاہ میں حاضِر ہوئے تو حضرت سَیِّدُنا محمد بن سلام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے حضرت سَیِّدُنا سُلَیْمان بن مجاہِد رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے فرمایا:اگر آپ کچھ دیر پہلے آجاتے تو میں آپ کو وہ بچہ دکھاتا جو