Book Name:Wuzu K Tibbi Fawaid

ہاتھ دھونے کی حکمتیں

شَیْخِ طریقت،امیرِ اَہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادِرِی رَضَوِی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رِسالے”وُضو اور سائنس“کے صَفْحہ نمبر 10پر تحریر فرماتے ہیں:ہاتھوں سے مُختلِف کام کیے جاتےہیں جس کی وجہ سے مُختلِف چیزیں  ہاتھوں کے ساتھ  مَس ہونے کی وجہ سے  مُختلِف کیمیائی اَجْزاء اور جراثیم چھوڑ جاتی ہیں، اگر سارا دن نہ دھوئیں  تو جلد ہی ہاتھ اِن جِلدی اَمراض میں  مُبْتَلا  ہو سکتے ہیں،مثلاً ہاتھوں کےگرمی دانے،جِلدی سوزِش یعنی کھال کی سُوجَن، ایگزیما، پَھپھوندی(وہ جراثیم  جو کسی چیز پر کائی کی طرح جم  جاتےہیں)کی بیماریاں،جِلدکی رنگت تبدیل ہوجانا وغیرہ۔جب ہم ہاتھ دھوتے ہیں  تو اُنگلیوں  کے پَوروں  سے شُعاعیں نکل کر ایک ایسا حلقہ بناتی ہیں  جس سے ہمارا اندرونی بَرقی نظام مُتَحَرِّک (Active)ہوجاتا ہےاور ہاتھوں میں حُسْن پیدا ہوجاتا ہےاور ہاتھ اِن چیزوں سےہونے والے اِنفیکشن (Infection)سےمحفوظ ہوجاتے ہیں ۔(وضو اور سائنس،ص۱۰ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!مسواک بھی وُضو کی ایک ایسی بہترین سُنّت ہے جو کثیر حکمتوں سے بھرپور ہے اور اِس میں کثیر دُنیوی و اُخروی فوائد و ثمرات پوشیدہ ہیں۔اَہلِ عِلْم حضرات نے تو اِس کے کئی فضائل و فوائد کُتُب میں بَیان  فرمائے ہی ہیں مگرجدید سائنس نے مسواک پر تحقیق کرکے اِس کے بارے میں ایسے ایسے انکشافات کئے ہیں کہ سُن کرعقلیں حیران رہ جائیں۔آئیے!ہم بھی مسواک کے چند دُنیوی و اُخْرَوِی فوائد(Benefits) کے بارے میں سُنتے ہیں،چنانچہ

مِسواک کی25 بَرَکتیں

حضرت علَّامہ سیِّد اَحمد طَحْطاوِی حَنَفِی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نَقْل فرماتے ہیں:٭مِسواک شریف کو لازِم