Book Name:Wuzu K Tibbi Fawaid

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

وُضُو اور ہائی بلڈپریشر

ایک ہارٹ اِسپشلسٹ کا بڑے وُثوق(یعنی اِعتماد)کے ساتھ کہنا ہے:ہائی بلڈ پریشر کے مریض کو وُضُو کرواؤ پھر اُس کا بلڈ پریشر چیک کرو لازِماً کم ہوگا۔ایک مسلمان ماہِرِ نفسیات کا قول ہے:’’نفسیاتی اَمْراض کا بہترین عِلاج وُضو(Ablution) ہے۔“مغربی ماہِرِین نفسیاتی مریضوں  کو وُضو کی طرح روزانہ کئی بار بدن پر پانی لگواتے ہیں۔(وضو اور سائنس،ص۳)

وُضُو اور فالِج

وُضو میں جو ترتیب وار اَعضاء دھوئے جاتے ہیں، یہ بھی حکمت سے خالی نہیں۔ پہلے ہاتھ پانی میں  ڈالنے سے جسم کا اَعصابی نِظام مُطَّلع ہوجاتا ہے اور پھر آہِستہ آہِستہ  چہرے اور دِماغ کی رگوں  کی طرف اِس کے اَثرات پہنچتے ہیں۔ وُضُو میں  پہلے ہاتھ دھونے پھرکُلّی کرنے پھر ناک میں  پانی ڈالنے پھر چہرہ اور دیگر اَعضا ء دھونے کی ترتیب فالج کی روک تھام کیلئے مفید ہے۔اگرچہرہ دھونے اور مَسْح کرنے سے آغاز کیا جائے تو بدن کئی بیماریوں  میں  مُبْتَلا  ہوسکتا ہے۔(وضو اور سائنس،ص۳)

جو ہیں بیمار صحّت کے طالب اُن پہ فرما کرم ربِّ غالِب

تجھ سے رَحم و کرم کی دُعا ہے یاخدا تجھ سے میری دُعا ہے

(وسائل بخشش مرمم،ص۱۳۶-۱۳۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

سُبْحٰنَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ!سُنا آپ نے!وُضو میں کیسے کیسے مُوذِی اَمراض کا علاج اور بیماریوں سے شِفا رکھی گئی ہے کہ آج کی سائنس(Science)بھی اِس کے طِبّی فوائد و ثَمَرات کو بَیان  کر رہی ہے۔لہٰذا ہمیں