Book Name:Wuzu K Tibbi Fawaid

اور میڈیکل اُصول کے مطابِق بَھنویں تَر کرنے سے آنکھوں کے ایک ایسے مرض کے اِمکانات خَتم  ہوجاتے ہیں۔ جو انسان کو بَصَارَت سے محروم کر سکتا ہے۔

دے شوقِ تلاوت دے ذوقِ عبادت     رہوں باوُضو میں سَدا یاالٰہی

(وسائل بخشش مرمم،ص۱۰۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

سَر کا مَسح کرنے اور پاؤں دھونے کے طِبِّی فوائد

سَرانسان کےتمام اَعضاسےزِیادہ اَہَمِّیَّت رکھتاہے،تمام اَعضاء کے اَفعال کا تَعَلُّق دِماغ سے ہوتا ہے،سَر اور گَردن کےدرمیان’’حَبْلُ الْوَرِیْد‘‘واقع ہوتی ہے،جسے شہ رگ بھی کہاجاتاہے۔اِس کا تَعَلُّق رِیڑھ کی ہڈی،حرام مَغْز  اور  جسم کے تمام تَر جوڑوں سے ہوتا ہے،سَر اورگردن کامسح کرنے سے رِیڑھ کی ہڈی اورحرام مَغْز کی خرابی سےپیدا ہونےوالےاَمراض سے تَحَفُّظ حاصِل ہوتاہے،اِسی طرح انسانی جسم میں سب سےزیادہ گردوغبار اور دُھول مٹی سے آلود ہونے والی چیز پاؤں ہیں۔ انفیکشن سب سے پہلے پاؤں کی اُنگلیوں کےدرمیانےحِصّےمیں شروع ہوتا ہے اور شوگر کے مریضوں کو پاؤں کا اِنفیکشن زیادہ ہوتا ہے،پیر کےتلوؤں کا ہتھیلیوں کی طرح تمام اَعصاب خاص طورپرتمام غُدود سے تَعَلُّق رہتا ہے،لہٰذا پاؤں دھونے کی بَرَکت سے بُھوک کی کمی،تیز بخار،عِرْقُ النَّسَاء(یعنی لنگڑی کا درد جو کہ چَڈے سے لے کر پاؤں کے ٹخنے تک پہنچتا ہے)،نَکسیر،یَرقان، گَنٹھیا(یعنی جوڑوں کے درد)،بَواسیر،چکّر،جِنسی کمزوری ،قَبْض،سانس پُھولنے وغیرہ  سے آرام رہتا ہے۔(مختلف ویب سائٹس سے ماخوذ)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

رسائل”وضو اور سائنس“اور”وضو کا طریقہ“ کا تعارف