Book Name:Wuzu K Tibbi Fawaid

لگاتے ہیں تاکہ چہرےپر مَصنوعی چمک دمک آجائے۔یاد رکھئے!ٹوٹکے و نسخے آزمانے اور مہنگی کریمیں لگانے کے بعد چہرہ وقتی طور پر تو چمکدار ہوجاتا ہے مگر بعد میں اِن کے سبب چہرے پر جُھریاں،دانے، کیل مہاسے اور عجیب و غریب داغ نکل آتے ہیں،جو سخت تکلیف کا سبب بنتے ہیں اور اِن کے سبب چہرہ خوبصورت ہونے کے بجائے بدصُورت ہوجاتا ہے۔چہرے کی خوب صُورتی کو چار چاند لگانے اور اِسے تر و تازگی بخشنے کے لئے وُضو ایک بہترین نسخہ ہے،کیونکہ وُضو میں تین(3)بار چہرہ دھویا جاتا ہے جس کے سبب نہ صِرْف چہرے کی رونق میں اِضافہ ہوجاتا ہے بلکہ اِس کی بَرَکت سے دیگر بہت سے طِبِّی فوائد بھی حاصِل ہوتے ہیں۔آئیے!وُضو میں  چہرہ  دھونے کےچند طِبِّی فوائد کےبارے میں سُنئے اور باوُضو رہنے کی عادت بناکر اِس کی بَرَکتیں لُوٹئے،چنانچہ

چہرہ  دھونے کے طِبِّی  فوائد 

وُضوکےدوران چہرےپرتین(3)بار ہاتھ پھیرنےسے نہ صِرْف دماغ پُرسُکون ہوجاتا ہے بلکہ چہرے پر چمک،جِلْد میں نَرمی اورلَطافت پیدا ہوجاتی ہے۔گرد و غبار صاف ہوکرچہرہ بارونق و پُر کَشِشْاور بارُعب ہوجاتا ہے۔آنکھوں کےحِصّوں کوتسلّی پہنچتی ہے اور آنکھیں پُرکَشِشْ خوبصورت اور پُرخُمار ہوجاتی ہیں۔ایک یورپین ڈاکٹر نےمَقالہ لکھاجس کا نام تھا”آئی واٹر ہیلتھ(Eye Water Health)جس میں اُس نے اِس بات پر زور دیا ہے کہ اپنی آنکھوں کو دن میں بار بار دھوتے رہو ورنہ تمہیں خطرناک بیماریوں سےدوچارہوناپڑےگا،دن میں کئی بار چہرہ دھونے سےمنہ پرکیل نہیں نکلتےیاکم نکلتے ہیں۔چینی ماہرین کی تحقیق کےمطابق چہرہ دھونے سے پیٹ میں چھوٹی آنت، سینہ، بڑی آنت وغیرہ پر بھی اچھےاثرات مُرَتَّب ہوتے ہیں جس کی بدولت آشوبِ چشم، چکر آنا، کمزوری، دانتوں کی کمزوری،سَر درد، تھکاوٹ اور گھبرا ہٹ وغیرہ میں نُمایاں کمی ہوتی ہے،وُضوکے دوران چہرہ دھونے سے بھنویں پانی سے تر ہوجاتی ہیں