Book Name:Wuzu K Tibbi Fawaid

لیکچر بتایا:اگر گَردن کی پُشْت اور اَطراف پر روزانہ پانی کےچند قطرے لگا دیئے جائیں تو رِیڑھ کی ہڈّی اور حرام مَغْز  کی خرابی سےپیدا ہونےوالے اَمراض سےتَحَفُّظ حاصِل ہوجاتا ہے ۔یہ سُن کر وُضُو میں  گردن کے مَسح کی حکمت میری سمجھ میں  آگئی،لہٰذا میں مسلمان ہونا چاہتا ہوں اور وہ مسلمان ہوگیا۔(وضو اور سائنس ،ص۱-۲)

دے شوقِ تلاوت دے ذوقِ عبادت                   رہوں باوضو میں سدا یا اِلٰہی

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مغرِبی جرمنی کا سیمینار

مغرِبی ممالِک میں  مایوسی کا مَرَض ترقّی پر ہے،دِماغ فَیل ہورہے ہیں،پاگل خانوں  کی تعداد میں  اِضافہ ہوتا جارہا ہے۔نفسیاتی اَمراض کے ماہِرِین کے یہاں مریضوں  کا تانتا بندھا رہتا ہے۔مغرِبی جرمنی کے ڈِپلومہ ہولڈر ایک پاکستانی فِزیو تھراپِسٹ کا کہنا ہے:مغرِبی جرمنی میں  ایک سیمینار ہوا، جس کا موضُوع تھا”مایوسی (Depression)کا علاج اَدوِ یا ت کے علاوہ اور کن کن طریقوں  سے ممکن ہے۔“ ایک ڈاکٹر نے اپنے مَقالے میں  یہ حیرت اَنگیز انکِشاف کیا کہ میں  نے ڈِپریشن کے چند مریضوں  کے روزانہ پانچ(5)بار مُنہ دُھلائے کچھ عرصے بعد اُن کی بیماری کم ہوگئی۔پھر ایسے ہی مریضوں کے دوسرے گروپ کے روزانہ پانچ(5) بار ہاتھ،منہ اور پاؤں  دُھلوائے تو مَرَض میں  بَہُت اِفاقہ ہوگیا(یعنی کمی آ گئی)۔ یِہی ڈاکٹر اپنے مَقالے کے آخِر میں  اِعتِراف کرتا ہے:مسلمانوں  میں  مایوسی کا مَرَض کم پایا جاتا ہے کیوں  کہ وہ دن میں  کئی مرتبہ ہاتھ، منہ اور پاؤں  دھوتے(یعنی وُضُو کرتے) ہیں۔(وضو اور سائنس، ص۲-۳)

مسلماں ہے عطارؔ تیری عطا سے     ہو اِیمان پر خاتِمہ یاالٰہی

(وسائل بخشش مرمم،ص۱۰۵)