Book Name:Wuzu K Tibbi Fawaid

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!وضو کے بارے میں مزید طبی فوائد اور اعضائے وضو کو دھوئے جانے کی مزید حکمتیں جاننے کے لئے شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے”وضو اور سائنس“کا مطالعہ کیجئے۔جبکہ وضو کا سُنّت طریقہ جاننے اور وضو کے شرعی مسائل نہایت آسان انداز میں سمجھنے کے لئے رسالہ”وضو کا طریقہ“کا مطالعہ کرنا انتہائی مفید ہے۔لہٰذا خود بھی ان رسائل کا مطالعہ کیجئے اور دوسروں کو بھی پڑھنے کی ترغیب دلائیے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے ان دونوں رسائل کو پڑھابھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ(Download)اور پرنٹ آؤٹ(Print Out) بھی کيا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

وضو کرنے میں کیا نِیَّت کریں؟

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! وُضُو کے طِبّی فوائد سُن کر اُمّید ہے کہ ہمارا باوُضو رہنے کا ذِہْن بنا ہوگا مگر یاد رکھئے!فَنِّ طِبّ ظَنِّیات پرمَبنی ہے۔سائنسی تحقیقات بھی حَتْمی(یعنی فائنل)نہیں  ہوتیں،بدلتی رَہتی ہیں۔ ہاں!اللہ پاک و رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اَحکامات اَٹل ہیں  وہ نہیں  بدلیں  گے۔ہمیں سُنّتوں  پر عمل طِبِّی فوائدپانے کے لئے نہیں  صِرْف و صِرْف رِضائے اِلٰہی کی خاطر کرنا چاہئے، لہٰذا اِس لئے وُضُو کرنا کہ میرا بلڈپریشر نارمَل ہوجائے یا میں  تازہ دم ہوجاؤں گا یا ڈائٹنگ کے لئے روزہ رکھنا تاکہ بھوک کے فوائِد حاصل ہوں۔سَفَرِ مدینہ اِس لئے کرنا کہ آب و ہوا بھی تبدیل ہوجائے گی،گھر اور کاروباری جھنجٹ سے بھی کچھ دن سُکون ملے گا یا دینی مُطالعہ(Study) اِس لئے کرنا کہ میرا ٹائم پاس ہوجائے گا۔اِس طرح کی نِیّتوں  سے اَعمال بجالانے والوں  کو ثواب نہیں  ملے گا۔ اگر ہم عمل اللہ پاک کو خوش کرنے کیلئے کریں