Book Name:Wuzu K Tibbi Fawaid

ہوگیا تو ایسا شخص بادشاہ کے غَیْض وغَضَب کا کس قدر حق دار ہے۔اللہ پاک بہتر جانتا ہے۔(احیاء العلوم، کتاب اسرار الطہارۃ،۱/ ۱۸۵)

ہوں بظاہِر بڑا نیک صورت       کر بھی دے مجھ کو اب نیک سِیرت

ظاہر اچھا ہے باطِن بُرا ہے      یاخدا تجھ سے میری دُعا ہے

(وسائل بخشش مرمم،ص۱۳۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دارُالاِفتاءاَہلسُنّت

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!باطِنی صفائی کا طریقہ سیکھنے اور باوُضو رہنے کی عادت بنانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ رہئے اور نیکی کی دعوت  کی دھومیں مچانے میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں کم  و بیش 104 شعبہ جات میں دینِ مَتِیْن کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے،اِنہی شُعبہ جات میں سے ایک  ”دارُالاِفتاء اَہلسُنّت“ بھی ہے،جس کے تحت سب سے پہلا دارُالاِفتا15شَعْبَانُ الْمُعَظَّم1421؁ھکو جامع مسجد کنزُالاِیمان ،بابری چوک بابُ المدینہ(کراچی)میں قائم ہُوا اور اب تک کراچی کے مُختلِف علاقوں اور پاکستان کے مُختلِف شہروں میں بھی”دارُالاِفتاء اَہلسُنّت“قائم ہوچکے ہیں،جہاں مُفْتِیانِ کِرام اُمّتِ مُسْلِمَہ کی شرعی رہنمائی میں مَصْرُوفِ عمل ہیں ۔اِس کے علاوہ’’دارُالاِفتاءاَہلسُنَّت‘‘کے مُفْتِیانِ کِرام ٹیلی  فون،واٹس ایپ (WhatsApp)اور اِنْٹر نیٹ پر دُنیا بھر کے مُسلمانوں کی طرف سے پوچھے جانے والے مَسائل کا حل بتاتے ہیں۔اِنْٹرنیٹ کے ذریعے دُنیا بھر سے اِس میل ایڈریس (darulifta@dawateislami.net) پر سُوالات پوچھےجاسکتے ہیں،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّمدنی چینل کے سلسلوں میں’’دارُالاِفتاءاَہلسُنَّت‘‘ کے