Book Name:Wuzu K Tibbi Fawaid

نام سے ایک مقبولِ عام اور نہایت معلوماتی سلسلہ بھی نشر کیا جاتا ہے۔دُنیا بھر سےشرعی رہنمائی حاصِل کرنے کے لیے اِن نمبرز پر رابِطہ  بھی کِیا جاسکتا ہے۔نمبر نوٹ فرمالیجئے۔

0220112۔0300۔۔۔۔۔۔۔0220113۔0300

0220114۔0300۔۔۔۔۔۔۔۔۔0220115۔0300

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّعلم ِ دین کا نور پھیلانے کے لئے دعوتِ اسلامی کی مجلس آئی ٹی(I.T)کے تعاون سے”دارالافتاء اہلسنّت“موبائل ایپلیکیشن(Application)بھی آچکی ہے اورمزید ترقی کا سفر جاری ہے۔یادرکھئے!پاکستانی وَقْت کےمُطابِق صبح10:00بجے سےشام4:00بجےتک اِن نمبرز پررابِطہ کِیا جا سکتا ہے،دوپہر ایک سے دوبجے تک وقفہ ہوتا ہے اور بروز جُمُعہ تعطیل ہوتی ہے۔اللہ کریم”دارُالاِفتاء اہلسنّت“کو مزید تَرَقِّیاں  عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھےاسلامی بھائیو!آج کے بَیان  میں ہم نے سُنا کہ

          ٭صفائی سُتھرائی کو اِسلام میں بہت زیادہ اَہَمِّیَّت حاصِل ہے۔٭باوُضو رہنےوالوں کاشُمار نیک لوگوں میں ہوتاہے۔٭وُضو ظاہِری و باطِنی بیماریوں سے بچنے کا بہترین نُسخہ ہے۔٭وُضو کرنے والے خوش نصیب فالِج اور  کینسر سے بچ جاتے ہیں۔٭وُضو کرنے والوں کے اَعضاء بروزِقِیامت چمکتے ہوں گے۔٭باوُضو رہنے والوں  کی صحبت   میں فِرِشتے رغبت رکھتے ہیں۔٭وُضوکرنےوالوں کے  چہرے تر  وتازہ اورخوبصورت ہوتے ہیں۔٭وُضومیں مسواک کرنے والوں کا خاتِمہ اِیمان پرہونے کی بشارت(خوشخبری)ہے۔ ٭وُضو میں سَر کا مَسح کرنے سے رِیڑھ کی ہڈی اور حرام مَغْز کی خرابی سے حفاظت رہتی ہے۔٭وُضو کے دوران ناک میں پانی ڈالنے سے نظر تیز ہوتی ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد