Book Name:Shan e Sayedatuna Aisha Siddiqa

(رسائل نعیمیہ،دیوان سالک،ص۳۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! قربان جائیے!محبوبَۂ محبوبِ خدا،حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاکی شان و عظمت پر!یقیناًیہ شَرَف بھی آپ کے لئے کسی تَمغے سے کم نہ تھا کہ آپرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کو تمام اَوَّلِیْن  و آخرین میں سب سے افضل و اعلیٰ ذات یعنی تمام نبیوں کے سردار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی زَوْجِیَّت اور قِیامت تک کے لئے آنے والے مومنوں کی ماں ہونے کے مُقَدَّس شَرَف سے سَرفراز ہونے کی سعادت ملی،ربِّ کریم نے آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا پر نبیِّ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دیگر اَزْواجِ مُطَہَّرات سےزیادہ اِنعام و اِکرام کی بارشیں فرمائیں۔آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کی شان  وعظمت کا سَمُنْدَر اتنا گہرا ہے جس کی گہرائی میں اُترنے والے کو ہمیشہ نایاب و نادر موتی(Pearls) ہی ملا کرتے ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنی زبانِ حقِّ ترجمان سے آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے فضائل و مناقب کو بڑے ہی شاندار انداز میں بَیان  فرمایا ہے۔آئیے! سیدہ عائشہ صِدِّیْقَہ،طَیِّبَہ،طاہِرہ،عَفِیْفَہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کی شان و عظمت پر مشتمل4اَحادیثِ مبارَکہ سُنئے اور جُھومئے،چنانچہ

شانِ عائشہ بزبانِ حبیبِ کبریا

(1)نبیِّ رَحمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے بارے میں صحابَۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے اِرشاد فرمایا:تم اپنا دو تہائی دین اِس حُمَیْرا(یعنی حضرت عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا)سے حاصِل کرلو۔(تفسیرکبیر،پ۳۰،القدر،تحت الآیۃ:۳،۱۱ /۲۳۲)