Book Name:Shan e Sayedatuna Aisha Siddiqa

بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

اَلْحَمْدُللہ عَزَّوَجَلَّ  ماہِ رمضان المبارک میں شیخِ طریقت امیرِ اہلسنٹ بعد نمازِ عصر و بعد نماز تراویح مدنی مذاکرے کے لیے وقت عطا فرماتے ہیں جو کہ مدنی چینل پر براہِ راست پیش کیا جاتا ہے تمام اسلامی بہنوں سے مدنی التجاء ہے کہ لازمی ان دونوں مدنی مذاکروں میں خود بھی شرکت فرمائین بلکہ گھر کے دیگر افراد کو بھی اہتمام کے ساتھ ان مدنی مذاکروں کو دکھانے کی ترکیب بنائیں ان شاء اللہ عزوجل علم و حکمت کے بے شمار موتی ملیں گے۔

تمام اسلامی بہنیں یہ پمفلٹ"ماہِ رمضان میں گناہ کرنے والے کی قبر کا بھیانک منظر"مکتبۃ  المدینہ سے زیادہ تعداد میں  ورنہ کم از کم 12 یا حسبِ توفیق خرید فرماکر اسے تقسیم فرمائیں اور اپنے گھر میں نمایاں جگہ پر آویزاں فرمائیں۔اس کی برکت سے گناہوں سے بچنے کا ذہن بنے گا۔ ان شاء اللہ عزوجل

رشتوں کی رکاوٹ دور ہونے کا وظیفہ امیرِ اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ  نے ارشاد فرمایا ہے کہ: ماہِ رمضان کی 12ویں  شب یعنی 11ویں کی درمیانی شب  ،بعد نمازِ عشاء  12 رکعتیں 2 ،2  رکعت سے پڑھیں اور پیارے آقا   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں ان نوافل کا ثواب نذر کریں  اور رو رو کر ربّ عَزَّ  وَجَلَّ   کی بارگاہ میں دعا کریں ۔ اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ   اگلا رمضان  آنے سے پہلے ہی شادی ہوجائے گی۔ (مدنی مذاکرہ سلسلہ 743)