Book Name:Shan e Sayedatuna Aisha Siddiqa

السنۃ ،باب فضل من تعلم القرآن وعلمہ، رقم ۲۱۹ ،ج۱ ، ص ۱۴۲)

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ!اس فضیلت کو پانے کے لیےیکم  رمضان المبارک سے 20 دن کا مختصر کورس "فیضانِ تلاوتِ قرآن"علاقہ سطح پر  شروع ہورہا ہے ۔جس میں اسلامی بہنوں کو تلاوتِ قرآن سننے کی سعادت کے ساتھ ساتھ ترجمہ و تفسیر (دلچسپ قرآنی  واقعات) سننے کی سعادت نصیب ہوگی تمام اسلامی بہنوں سے مدنی التجاء   کہ اس کورس میں  نہ صرف خود شرکت فرمائیں بلکہ دیگر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرکے انہیں بھی اس کورس میں داخلہ دلوائیں۔

تمام ذمہ دار اسلامی بہنیں یہ نیت بھی فرمالیں کہ ماہِ رمضان کی برکتوں کو پانے  کے لیے دو اہم مدنی کام تربیتی حلقہ اور ہفتہ وار مدنی دورہ میں لازمی شرکت کریں گی ۔

تمام اسلامی بہنیں نیت فرمالیں کہ ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کیا کریں  گی کہ اگر ہم پابندی سے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کریں گی تو اچھی اچھی باتیں سیکھتی رہیں گی ۔ اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ 

اَلْحَمْدُللہ عَزَّوَجَلَّ  دعوتِ اسلامی کم وبیش 104شعبہ جات میں دینِ  متین کی خدمت  میں ملک و بیرونِ  سرگرمِ عمل  ہیں  حالانکہ حالات  ایسے  ہیں کہ آج گناہوں   کے پھیلانے پر  بہت زیادہ سرمایہ خرچ کیا جارہا ہے، آئیے ہم گناہوں کو روکنے  اور دین  کے پھیلانے کے لیے  اپنا سرمایہ  خرچ کرنے کا عزم کریں۔

اَلْحَمْدُللہ عَزَّوَجَلَّ  دعوتِ اسلامی ملک و بیرونِ ملک  میں سال کی تقریباً 600 کے قریب مسجدیں بنارہی ہے  (تقریباً روز کی 2 مسجدیں) فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم:صبح سویرے صَدقہ دو کہ بلا صَدقہ سے آگے قدم نہیں بڑھاتی۔ شُعَبُ الايمان، باب فی الزکاۃ،التحريض علی صدقة التطوع،۳/۲۱۴، حديث:۳۳۵۳

نیت فرمالیجئے کہ اپنے تمام تر صدقاتِ واجبہ و نافلہ (زکٰوۃ، صدقہ،خیرات وغیرہ)  عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کو دیں گی۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ۔۔۔اللہ تعالٰی عمل کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن