Book Name:Shan e Sayedatuna Aisha Siddiqa

نہ رکھتی تھیں۔آئیے!آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کی سخاوت و ایثار پر مُشْتَمِل 2 اِیمان افروز واقعات سُنئے اور راہِ خدا میں خَرْچ کرنے کا جذبہ اپنے اندر بیدار کیجئے،چنانچہ

ایک لاکھ درہم خَیرات کردئیے!

حضرت سَیِّدَتُنا اُمِّ دُرّہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا فرماتی ہیں،میں حضرت سَیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیْقَہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے پاس تھی،اُس وَقْت ایک لاکھ دِرہم کہیں سے آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے پاس آئے، آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نے اُسی وَقْت اُن سب درہموں کو لوگوں میں تقسیم کر دیا اور ایک درہم بھی گھر میں باقی نہیں چھوڑا۔ اُس دن میں اور وہ روزہ دار تھیں،میں نے عَرْض کی، آپ نے سب درہموں کو بانٹ دیا اور ایک درہم بھی باقی نہیں رکھا تا کہ آپ گوشت خرید کر روزہ اِفطار کرلیتیں؟آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نے اِرْشاد فرمایا:تم نے اگرمجھ سے پہلے کہا ہوتا تو میں ایک درہم کا گوشت منگوا لیتی۔(شرح زرقانی علی المواہب،حضرت عائشۃ ام المؤمنین ،۴/۳۸۹- ۳۹۲)

بھوکے رہ کے خود اَوروں کو کِھلا دیتے تھے

کیسے صابِر تھے مُحَمَّد کے گھرانے والے!

روٹی کے بدلےگوشت

 ایک دن اُمُّ الْمُؤمِنِینحضرت سیِّدَہ عائشہ صِدِّیْقَہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاسےایک مِسْکِیْن((Poor نےسُوال کیا،آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا روزے سےتھیں اور گھر میں ایک روٹی کے عِلاوہ کچھ نہ تھا۔ آپرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نے اپنی  خادِمہ سےفرمایا:اِسےوہ روٹی دےدو!،خادِمہ نےعَرْض کی:آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کی اِفطاری کے لئے اِس کے عِلاوہ کچھ نہیں۔آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نےفرمایا:اِسے وہ روٹی دےدو!۔خادِمہ نے اُسے وہ روٹی