Book Name:Shan e Sayedatuna Aisha Siddiqa

صُحبتِ بابَرَکت سے فَیضیاب ہونے والوں اور والیوں میں اِن خوبیوں کا فَیضان جاری نہ ہو،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اَزواجِ مُطَہَّرات رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُنَّ بالخُصوص اُمُّ الْمُؤمنین حضرت سَیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کا شمار بھی اُن شَخْصِیَّات میں ہوتا ہے جنہیں ربِّ کریم نے اپنے مَدَنی حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صَدقے میں تَوَکُّل و قَناعت کی نعمت سے سَرفراز فرمایا تھا۔آئیے!آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے تَوَکُّل و قَناعت کی ایک بہترین جَھلک مُلاحَظَہ فرمائیے،چنانچہ 

سَیِّدَتُنا عائشہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کا مقامِ تَوَکُّلْ

اُمُّ المُؤمنین حضرت سَیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیْقَہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَا نے بارگاہِ رسالت میں عَرْض کی: یارَسُوْلَ اللہ  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ!، میرے لئے دعا فرمائیے کہ اللہ پاک جنّت میں  مجھے آپ کی اَزواجِ مُطَہَّرات میں  سے رکھے۔نبیِّ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرْشاد فرمایا:”اگر تم اِس رُتْبے کی تمنّا رکھتی ہو تو تمہیں  چاہئے کہ کل کے لئے کھانا بچا کر نہ رکھو اور جب تک کسی کپڑے(Cloth)میں  پَیْوَند لگ سکتا ہے تَب تک اُسے بیکار نہ سمجھو۔اُمُّ المؤمنین حضرت سَیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیْقَہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَا  فَقْرکو مالداری پر ترجیح دینے کی اِس نصیحت پر اِتنی عمل پیرا  رہیں کہ (زندگی بھر)کبھی آج کا کھانا کَل کے لئے بچا کر نہ  رکھا۔(مدارج النبوت،قسم پنجم،باب دوم،ذکر ازواج مطہرات …الخ،۲/۴۷۲-۴۷۳)

کیوں نہ ہو رُتبہ تمہارا اَہلِ اِیماں میں بڑا    سب تو ہیں مومن مگر ہیں آپ اُمُّ الْمُؤمنین

(رسائل نعیمیہ،دیوان سالک، ص۳۱)

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! سُنا آپ نے!ہماری پیاری اَمّی جان حضرت سَیِّدَہ عائشہ صِدِّیْقَہ، طَیِّبَہ،طاہِرہ،عَفِیْفَہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا اِطاعتِ رسول،فَقْر و فاقہ،زُہد و قَناعت اور تَوَکُّل کےکس قدر بُلند