Book Name:Shan e Sayedatuna Aisha Siddiqa

  بالغات نماز،وُضو اور غُسْل وغیرہ ضروری اَحکام سیکھنے کابہترین ذَرِیْعہ ہے،٭ مَدْرَسۃُ المدینہ بالغات میں حاضِری کی بَرَکت سے اچھی صُحبت مُیسّرآتی ہے،٭مَدْرَسۃُ المدینہ  بالغات کی بَرَکت سے قرآنِ کریم پڑھنے سُننے کی سعادت ملتی ہے،٭مَدْرَسۃُ المدینہ بالغات کی بَرَکت سے عِلْمِ دِین کی دَولت نصیب ہوتی ہے،٭مَدْرَسۃُ المدینہ بالغات کی بَرَکت سے مَدَنی اِنعامات پر عمل کا جذبہ مِلتا ہے،٭مَدْرَسۃُ المدینہ بالغات کی بَرَکت سے اچھے اَخلاق اپنانے کا موقع مِلتاہے،آئیے!مَدْرَسۃُ المدینہ بالغات میں پڑھنے کی بَرَکت پر مُشْتَمِل ایک مَدَنی بہار سُنئے اور جُھومئے، چُنانچہ

گناہوں بھری زندگی سے نجات

       بابُ المدینہ(کراچی) میمن سوسائٹی میں رہائش پذیر ایک اسلامی بہن دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے مدنی ماحول میں آنے سے قبل ان کے شب و روز اللہ کریم  کی نافرمانی میں بسر ہو رہے تھے ، ناچ گانوں کاجنون کی حد تک شوق تھا،ان ہی بے ہودگیوں میں ان کی زندگی کا ایک حصہ ضائع ہوچکا تھا ، ایک دن دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ایک باپردہ اسلامی بہن سے ان کی ملاقات ہوگئی ، انہوں نے شفقت فرماتے ہوئے نیکی کی دعوت کے دوران گناہوں سے بچنے کا ذہن دیا،ان کی دعوت کی برکت سے قبرو آخرت کی تیاری کا ذہن بنا، دل پر چھائی گناہوں کی تاریکیاں چھٹنے لگیں اور ان کے دل کا آبگینہ صاف وشفاف ہونے لگا۔اسی دوران ایک اسلامی بہن کی انفرادی کوشش کے نتیجے میں مدرسۃ المدینہ (بالغات )میں شرکت کرنا شروع کردی، جہاں قراٰنِ مجید درست مخارج سے پڑھنے کے ساتھ ساتھ وضو،نمازا ورطہارت وغیرہ سے متعلق بھی اہم باتیں سیکھنے کاموقع ملا ۔ایک دن  معلّمہ اسلامی بہن نے  انہیں عام فہم اندازمیں نماز کا طریقہ سکھایا تو بہت سی اہم باتوں کا پتاچلا اور ان کی کئی خامیاں دور ہو