Book Name:Shan e Sayedatuna Aisha Siddiqa

رِسالہ پُر کریں گی  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ، صَلٰوۃُ التَّوْبَہ اور سُنَّتِ قَبْلِیَّہ بھی پڑھتی رہیں گی اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ،نمازِتَہَجُّد،اِشراق و چاشْت،اَوَّابِیْن اور دیگر نوافِل بھی  ادا کرتی رہیں گی ۔اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد

بَیان  کا خلاصہ

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! آج کے سُنّتوں بھرے بَیان  میں ہم نے سُنا کہ

٭سَیِّدہ عائشہ صِدِّیْقَہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کو رسولِ خدا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خُصوصی قُربَت و رَفاقت حاصل رہی۔٭سَیِّدہ عائشہ صِدِّیْقَہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کو دیگر اَزْوَاجِ مُطَہَّرات پر10فضیلتیں حاصِل ہیں۔٭سَیِّدہ عائشہ صِدِّیْقَہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کی شان و عظمت قرآنِ کریم اور اَحادیثِ رسولِ کریم میں بَیان  ہوئی ہے۔٭سَیِّدہ عائشہ صِدِّیْقَہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاکےفضائل ریت کے ذرّوں اور آسمان کے تاروں کی طرح بے شُمار ہیں۔٭سَیِّدہ عائشہ صِدِّیْقَہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا اپنےزمانے کی عالِمہ، مُفْتِیَہ،فَقِیْہَہ،مُحَدِّثَہ اورمُفَسِّرَہ تھیں۔٭سَیِّدہ عائشہ صِدِّیْقَہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا رسولِ اَکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مَحبوبہ ہیں۔٭سَیِّدہ عائشہ صِدِّیْقَہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا اِطاعتِ  رسول،فَقْر و فاقہ اور تَوَکُّل جیسی خوبیوں سےآراستہ تھیں۔٭سَیِّدہ عائشہ صِدِّیْقَہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا  سخت ترین گرمیوں میں بھی روزے رکھا کرتی تھیں۔٭سَیِّدہ عائشہ صِدِّیْقَہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا اِیثار و سخاوت کی لازوال دَولت سے مالا مال تھیں۔٭سَیِّدہ عائشہ صِدِّیْقَہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نَفْل عبادات کی بھی بہت پابندتھیں۔اللہ کریم سَیِّدہ عائشہ صِدِّیْقَہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاکے طُفیل ہمیں بھی عبادت کا ذَوق و شَوق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ