Book Name:Shan e Sayedatuna Aisha Siddiqa

یقیناًیہ ہم میں سے کسی کو بھی معلوم نہیں لہٰذا اس مختصر  سی زندگی کو غنیمت جانتے ہوئےاس کی قَدر کریں، خوش فہمی کے جال سے نکلیں اور اپنے آپ کو فرائض و واجبات کی پابندی کے ساتھ ساتھ نَفْل عبادات کی ادائیگی کا بھی عادی بنائیں۔اپنے آپ کو فرائض و واجبات اور نوافِل کا عادی بنانے کے لئے شَیْخِ طریقت،اَمیرِ اَہلسُنّت حضرت علّامہ مَولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادِرِی رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے عطا کردہ63مَدَنی اِنعامات“پرعمل کرتے ہوئے روزانہ فِکْرِ مدینہ کرنااِنتہائی مُفِیْد عمل ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ!اِس کے مطابِق عمل کرنے کی بَرَکت سے ہم نہ صِرْف فرائض و واجبات بلکہ کئی سُنَن  ومُسْتَحَبَّات پر بآسانی عمل پیرا ہوسکتی ہیں۔آئیے!بطورِ ترغیب چند مَدَنی اِنعامات کے بارے میں سُن کر عمل کی نِیَّت کرتی ہیں، چنانچہ

مَدَنی اِنعام نمبر2 میں ہے:کیا آج آپ نےپانچوں نمازیں  ادا فرمائیں ؟

مَدَنی اِنعام نمبر13 میں ہے:کیا آج آپ نے کم از کم ایک بار(بہتر یہ ہے کہ سونے سے قبل)صَلٰوۃُ التَّوْبَہ پڑھ کردن بھرکے بلکہ سابِقَہ  ہونے والے تمام گناہوں سے تَوْبَہ کرلی؟نیز خدانخواستہ گناہ ہوجانے کی صورت میں فوراً تَوْبَہ کرکے آیندہ وہ گناہ نہ کرنے کا عہد کیا؟

مَدَنی اِنعام نمبر18 میں ہے:کیا آج آپ نے فجر کے ساتھ ساتھ ظہر کی سنت قبلیہ فرض رکعتوں سے قبل نیز عصر اور عشا کی قبلیہ سنتیں اورفرضوں کے بعد والے نوافل ادا فرمائے؟

مَدَنی اِنعام نمبر19میں ہے:کیا آج آپ نے نمازِتَہَجُّد،اِشراق وچاشْتاوراَوَّابِیْن ادا فرمائی؟

مَدَنی اِنعام نمبر20میں ہے:کیا آج آپ نے کم از کم ایک بار تَحِیَّۃُ الْوُضُوْء ادا فرمائی؟

تو آئیے!ہم سب مِل کر نِیَّت کرتی ہیں کہ آج سے روزانہ فِکْرِ مدینہ کرتے ہوئے مَدَنی اِنعامات کا