Book Name:Shan e Sayedatuna Aisha Siddiqa

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! مَحبوبَۂ محبوبِِ خدا،سَیِّدہ عائشہ صِدِّیْقَہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا  کا شمار اللہ پاک کی اُن مُقَرَّب ترین وَلِیَّات میں ہوتا ہے جن کی ساری زندگی عبادت و رِیاضت میں گزری۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ جس طرح رسولِ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نمازِ پنجگانہ کے عِلاوہ نمازِ اِشراق، نمازِ چاشت،تَحِیَّۃُ الوُضُوْ ء، صَلٰوۃُ الاَوَّابِیْن وغیرہ نوافل ادا فرماتے تھے،راتوں  کو اُٹھ اُٹھ کر نمازیں ادا فرماتے تھے،تمام عمر نمازِ تَہَجُّد کے پابند رہے،اِسی طرح آپرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا بھی گھر کے کام کاج اور سَرْوَرِ کائنات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی خدمت گزاری کےساتھ ساتھ پابندی کے ساتھ نمازِتَہَجُّد اور نماز ِچاشت کی ادائیگی کا بھی اِہتمام فرمایا کرتی تھیں،چنانچہ

نمازِتَہَجُّدکی پابندی

شَیْخُ الْحدیث حضرت علاَّمہ مَولانا عَبْدُالْمُصْطَفیٰ اَعْظَمیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اُمُّ المُؤمنین حضرت سیِّدتُنا عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کی سِیرت بَیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:عبادت میں بھی آپرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کا رُتبہ بَہُت ہی  بُلندہے،آپرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے بھتیجے حضرت سَیِّدُنا اِمام قاسِم بن مُحَمَّد بن ابُوبَکْر صِدِّیْق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم کا بَیان ہےکہ حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیْقَہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا روزانہ بِلاناغہ نمازِ تَہَجُّد پڑھنے کی پابند تھیں اور اکثر  روزے سے رہا کرتی تھیں۔(سیرتِ مُصطفٰے، ص۶۶۰)

نمازِ چاشت سے مَحَبَّت

آپرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہانمازِچاشت کی آٹھ(8)رَکعتیں پڑھتی تھیں، پھرفرماتیں:”اگر میرے ماں باپ اُٹھا بھی دئیے جائیں تب بھی میں یہ رکعتیں نہ چھوڑوں۔(مؤطّا امام مالک،کتاب قصر الصلاۃ فی السفر،باب صلاۃ الضُّحی،ص۱۵۳،حدیث:۳۶۶)