Book Name:Shan e Sayedatuna Aisha Siddiqa

ہے۔(فتاویٰ ہندیہ،۵/۳۷۶ )٭سونے میں مُسْتَحَب یہ ہے کہ باطَہارت سوئے اور٭کچھ دیر سیدھی کروٹ پر سیدھے ہاتھ کو رُخسار(یعنی گال) کے نیچے رکھ کر قِبلہ رُو سوئے پھر اِس کے بعد بائیں کروٹ پر۔(فتاویٰ ہندیہ،۵/۳۷۶ )٭سوتے وَقت قَبْر میں سونے کو یاد کرے کہ وہاں تنہا سونا ہوگا، اپنے اعمال کے علاوہ کوئی ساتھ نہ ہوگا۔٭سوتے وقت یادِ خدا میں مشغول ہو،تہلیل،تسبیح اورتحمید پڑھے(یعنی لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ،سُبْحٰنَ اللہ اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کا وِرد کرتا رہے) یہاں تک کہ سوجائےکہ جس حالت پر انسان سوتا ہے اُسی پر اُٹھتا ہے اور جس حالت پر مَرتا ہے قِیامت کے دن اُسی پر اُٹھے گا۔ (فتاویٰ ہندیہ، ۵/۳۷۶ )٭جاگنے کے بعد یہ دُعا پڑھئے:اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْۤ اَحْیَانَا بَعْدَ مَآ اَمَاتَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُترجمہ: تمام تعریفیں  اللہ پاک کے لئے ہیں جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا اوراُسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔(بخاری، ۴/۱۹۶، حدیث:۶۳۲۵)

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی 2 کتب”بہارِ شریعت“حِصّہ16 (312صفحات)،120صفْحات پر مشتمل کتاب”سُنّتیں اور آداب“،رسالہ163 مَدَنی پھول“اور101 مَدَنی پھول“ھدِيَّةً طَلَب کیجئے اور بغور ان کا مطالَعَہ فرمائیے۔

                                                           ) اعلانات(

 دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی  مطبوعہ کتاب"جنت میں لے جانے والے اعمال"کے صفحہ نمبر 388 پر روایت نقل کی گئی ہے کہ!" حضرت ِ سیِّدُنا ابو ذَر  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ تاجدارِ رِسالت،شہنشاہِ نبوت،مخزَنِ جُود و سخاوت،پیکرِ عظمت و شرافت،محبوبِ رَبُّ العزت،محسنِ انسانیت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا :" اے ابو ذر! صبح کے وقت  کتابُ اللہ  کی ایک آیت سیکھنے کے لیے چلنا تمہارے لیے سو رکعتیں پڑھنے سے بہتر ہے اور تمہارا صبح کے وقت علم کا ایک باب سیکھنے کے لیے جانا تمہارے لیے ہزار رکعتیں پڑھنے سے بہتر ہے۔"(ابن ماجہ، کتاب