Book Name:Shan e Sayedatuna Aisha Siddiqa

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! بیان کواختتام کی طرف لاتےہوئےسُنّت کی فضیلت اور چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنےکی سعادت حاصل کرتی ہوں۔نبیِّ کریم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سُنّت سے محبت کی اُس نےمجھ سےمَحَبَّت کی اورجس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہوگا۔( مشکاۃ الصابیح، کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/ ۹۷، حدیث: ۱۷۵)

سُنّتیں عام کریں دِین کا ہم کام کریں  نیک ہوجائیں مسلمان مدینے والے

سونے جاگنے کی سنتيں اور آداب

آئیے!شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے”101مدنی پھول“سے سونے جاگنے کی سنتیں اور آداب سنتی ہیں: سونے سے پہلے بستر کواچھی طرح جھاڑلیجئے تاکہ کوئی مُوذی کیڑا وغیرہ ہو تو نکل جائے۔٭سونے سے پہلے یہ دعا پڑھ لیجئے: اَ للّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحْیٰ (بخاری،۴ /۱۹۶،حدیث: ۶۳۲۵)٭عصر کے بعد نہ سوئیں  کہ عقل زائل ہونے کا خوف ہے۔فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم:جو شخص عصر کے بعد سوئے اور اُس کی عَقْل جاتی رہے تو وہ اپنے ہی کو مَلامت کرے۔(مسند ابی یعلی،۴/۲۷۸، حدیث:۴۸۹۷)٭دوپہرکوقیلولہ (یعنی کچھ دیر لیٹنا)مستحب ہے۔(فتاویٰ ہندیہ،۵/ ۳۷۶ )صدرُ الشَّریعہ، بدرُ الطَّریقہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالیٰ عَلَیْہِ فرماتے ہیں:غالِباً یہ ان لوگوں کے لئے ہوگا جو شبِ بیداری کرتے ہیں،رات میں نمازیں پڑھتے ذکرِالٰہی کرتے ہیں یا کُتب بینی یا مطالَعے میں مشغول رہتے ہیں کہ شب بیداری میں جو تکان(تھکاوٹ) ہوئی قیلولے سے دَفع ہوجائے گی۔(بہارِ شريعت،حصّہ۶ا،ص ۷۹)٭دن کے اِبتدائی حصّے میں سونا یا مغرب و عشاء کے درمیان میں سونا مکروہ