Book Name:Shan e Sayedatuna Aisha Siddiqa

(2)حُضورِاکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے سَیِّدہ فاطِمَہ زَہرا رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاسےفرمایا:اے فاطِمَہ!کیا تم اُس سے مَحَبَّت نہیں کرو گی جس سے میں مَحَبَّت کرتا ہوں؟سَیِّدَہ فاطِمَہ زہرارَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نےعَرْض کی:کیوں نہیں۔اِس پرحُضورِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےفرمایا:عائشہ(رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا)سے مَحَبَّت  رکھو۔(مسلم،کتاب فضائل الصحابۃ،باب فی فضل عائشۃ،ص۱۰۱۷، حدیث:۲۴۴۲ ملتقطاً)

(3)نبیِّ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنی لاڈلی شہزادی حضرت سَیِّدَہ فاطِمَہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کو مُخاطب کرکے اِرْشاد فرمایا:ربِّ کعبہ کی قسم!تمہارے والد کو عائشہ(رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا)بہت زیادہ محبوب ہیں۔ (ابوداود،کتاب الادب،باب فی الانتصار،۴/۳۵۹،حدیث:۴۸۹۸)

(4)رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےفرمایا:عائشہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی  عَنْہَا  کی فضیلت عَورَتوں  پر ایسی ہے جیسے ثَرِیْد کی فضیلت تمام کھانوں  پر ہے۔(بخاری، کتاب احادیث الانبیاء،بَاب قَوْلِهِ تَعَالٰى:اِذْ قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ …الخ، ۲/۴۵۴، حدیث:۳۴۳۳)

حکیم ُ الا ُمَّت حضرت مفتی اَحمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:ثَرِیدیعنی روٹی شوربا بوٹیاں ایک جان کی ہوئی بہترین غذا ہے،ساری غذاؤں سے افضل(ہے) کہ وہ زُود ہضم(جلد ہضم ہونے والی)،نہایت ہی مُقَوِّی(مُ۔قَوّ۔وِی یعنی طاقت دینے والی)،بَہُت مزے دار،چبانے سے بے نیاز بَہُت صِفات کی جامع غذا ہے،ایسے ہی حضرت عائشہ(رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا)صورت،سِیرت،عِلْم،عَمَل، فَصاحت،فَطانت،ذَکاوَت،عَقْل،حُضور(صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)کی مَحبوبِیَّت وغیرہ ہزارہا صِفات کی جامِع ہیں۔آپرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا بَہُت اَحادیث کی جامع،علومِ قرآنیہ کی ماہر بی بی ہیں۔(مرآۃ المناجیح،۸/۵۰۱)

مفتی صاحِب ایک دوسری حدیثِ پاک کےتحت فرماتےہیں:جناب حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ