Book Name:Shan e Sayedatuna Aisha Siddiqa

رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے فضائل ریت کے ذَرّوں،آسمان کے تاروں(Stars)کی طرح بے شمار ہیں،آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا ربِّ کریم کا تُحفہ ہیں جو حُضُوْرِ اَنور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو عطا ہوئیں۔آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاکی عِصْمَت وعِفَّت کی گواہی خود ربِّ کریم نے قرآنِ مجید میں سُورۂ نُور میں دی حالانکہ جناب ِمریمرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا اور یوسف عَلَیْہِ السَّلَام کی عِصْمَت کی گواہی بچے سے دلوائی گئی۔اُمَّت کو تَیَمُّمْ(تَ۔یَمْ۔مُمْ)کی آسانی آپرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے صدْقہ سے ملی،حُضُوْر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا وِصال آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے سینہ پر ہوا۔حُضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی آخری آرام گاہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کا حُجرہ ہے،آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کا لُعاب حُضُوْر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے لُعاب کے ساتھ وِصال کے وَقْت جمع ہوا،آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے بِسْتَر میں وَحی آتی تھی،آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا خود صِدِّیقہ ہیں اور صِدِّیق کی بیٹی ہیں۔(مرآۃ المناجیح،۸ /۵۰۲)

آپ کے دَولت کَدہ میں دَولَتِ دَارَین ہے      اُس زمیں پر پھر نہ کیوں قُرباں ہو عَرْشِ بَریں

آپ صِدِّیْقَہ پِدَر صِدِّیْق اور شوہر نَبِی     میکہ و سُسرال اعلیٰ آپ خود ہیں بہتریں

(رسائل نعیمیہ،دیوان سالک، ص۳۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! بِلا شبہ نبیِّ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو ربِّ کریم نے بے شمار اِختیارات عطا فرما کر آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو مالِک و مُختار بنایاہے۔آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ چاہتے تو اِنتہائی شاہانہ زِندگی گزار سکتے تھے اور اپنی اَزواجِ مُطَہَّراترَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُنَّ اَجْمَعِیْن کو دنیا کی تما م راحتیں  اور آسائشیں فراہم کر سکتے تھے،لیکن آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ساری زِندگی سادگی،فَقْر اورتَوَکُّل و قَناعت کو اپنائے رکھا،تو یہ کیسے ممکن ہے کہ پھر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی