Book Name:Mout Se Ibrat Hasil Karain

قَبْر میں تنہا قِیامت تک رہے

جب فرشتہ مَوت کا چھا جائے گا

پھر بچا کوئی نہ تجھ کو پائے گا

موت آئی پہلوان بھی چل دئیے

 خُوبصورت نوجوان بھی چل دئیے

کرلے تَوْبہ ربّ کی رَحمت ہے بڑی

قَبْر میں ورنہ سَزا ہوگی کَڑی

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدٍ

          میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو! موت واقعی ایسی چیز ہے  کہ جس کے ہاتھوں ایسے   بڑے بڑے  پہلوانوں نے  شکست کھائی، جو زندگی  بھر کسی سے نہیں ہارے  تھے ،موت کے سامنے ان مغرور بادشاہوں نے  بھی اپنا سر خم کر لیا، جو  کسی کے سامنے سر جھکانا اپنی شان کے خلاف سمجھتے تھے ، موت  کے آگے اُن نامور جنگجو اور بہادر لوگوں  نے بھی ہتھیار ڈال دئیے  کہ جن  کی بہادری کے قصّے زمانے میں مشہور تھے۔یادرکھئے!موت  کا آنا یقینی ہے مگر ہم خوابِ غفلت  سے بیدار نہیں ہوتے اور دنیاکی  رنگینیوں  میں کھوئے رہتے ہیں۔لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر مرنے سے پہلے موت اور قبر و حشر کی تیاری میں مصروف ہوجائیں اور اپنی نجات کا سامان کریں۔موت اور قبر و حشر کے معاملات کے بارے میں مزید معلومات کے لئے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی کتاب”شرحُ الصُّدور“کا مطالعہ انتہائی مفید ہے۔

کتاب”شرحُ الصدور“کا تعارف

          یاد رہے!یہ کتاب دراصل مشہورمحدث اور شافعی بزرگ حضرت سَیِّدُنا امام جلالُ الدِّین سُیوطی