Book Name:Mout Se Ibrat Hasil Karain

اور آگ کے درميان پردہ بن جاتا ہے۔

ملک وبیرونِ ملک دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام چلنے والے مدارسُ المدینہ،جامعاتُ المدینہ اوردیگرشعبہ جات کے جُملہ اَخراجات کےلیےاپنےمدنی عطیات (چندے)سے تعاوُن فرمائیے اور ثواب ِ جاریہ کے حق دار بن جائیے۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!15 شعبان کے روزے کی ایک خاص فضیلت ہے، آئیے سُنیے اور روزہ رکھنے کا ذہن بنائیے، چنانچہ

15شَعبان کا روزہ

حضرت سَیِّدُنا علیُّ المُرتَضٰی، شیرِ خدارَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ نبیِّ کریم،رء وْفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ عظیم ہے:جب15شعبان کی رات آئے تو اس میں قیام(یعنی عبادت)کرو اور دن میں روزہ رکھو۔بے شکاللہ پاک غروبِ آفتاب سے آسمانِ دنیا پر خاص تجلی فرماتا اور کہتا ہے:’’ہے کوئی مجھ سے مغفرت طلب کرنے والا کہ اُسے بخش دُوں!ہے کوئی روزی طلب کرنے والا کہ اُسے روزی دُوں!ہے کوئی مصیبت زدہ کہ اُسے عافیت عطا کروں!ہے کوئی ایسا!ہے کوئی ایسا!اور یہ اُس وَقت تک فرماتا ہے کہ فجرطلوع ہو جائے۔‘‘(سُنَنِ اِبن ماجہ ج۲، ص۱۶۰حدیث ۱۳۸۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

جامعۃ المدینہ میں داخلے:

اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّدعوتِ اسلامی کاشعبہجامعۃالمدینہللبنین(اسلامی بھائیوں کیلئے)جامعۃ المدینہ للبنات(اسلامی بہنوں کیلئے)علمِ دین کی شمع فروزاں کرنےمیں شب و روز مصروفِ عمل ہے۔ جامعات المدینہ میں شیخِ طریقت،امیراہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے عطا کردہ مدنی پھولوں کی روشنی میں  طلبَۂ کرام وطالبات  کوعلمِ دِین کے نُور سے منور کرنے کے ساتھ ساتھ  تنظیمی و اخلاقی تربیت بھی دی جاتی ہے،جامعۃالمدینہ سےفارغ ہونےوالے مدنی علما اور مَدَنِیَّہ اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی  کے کئی شعبہ جات میں خدماتسرانجام دے رہے ہیں۔ آپ بھی اپنے بچوں،بہن،بھائیوں اور عزیز واقارِب