Book Name:Muaf Karny K Fazail

٭مُعاف کرنے والے بِلا حساب داخلِ جنّت ہوں گے۔

٭لوگوں کی غَلَطیوں کو مُعاف کرنے والوں کی خطائیں بروزِ قیامت مُعاف کی جائیں گی۔

٭اللہ  والے نَفْس کی خاطِر غُصّہ نہیں کرتے۔

٭اللہ  والے تکلیف دینے والوں کو بھی دعاؤں سے نوازتے ہیں۔

٭اللہ  والے اپنے حُقوق معاف کردیا کرتے ہیں۔

٭بندوں کے حُقوق ضائع کرنے والے بروزِ قِیامت اپنی نیکیوں سے محروم کردئیے جائیں گے۔

٭تکبّر اورغُصّہ معاف کرنے میں بہت بڑی رکاوٹیں ہیں۔

٭حُصولِ عِلْم اور اچھے  ماحول کی بَرَکت سے مُعاف کرنے کا ذہن نصیب ہوتا ہے۔

اللہکریم اپنےولیوں کے طُفیل ہمیں بھی مُعاف کرنے کا جذبہ نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت،چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتا ہوں۔رسولِ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

سنتیں عام کریں دین کا ہم کام کریں                                    نیک ہوجائیں مسلمان مدینے والے

ناخن کاٹنے کی سنتیں اور آداب

آئیے!شیخِ طریقت،امیرِاہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے رسالے’’101مدنی پھول‘‘سے ناخُن کاٹنے کی سنتیں اور آداب سُنتے ہیں : ٭جُمُعہ کے دن ناخُن(Nails)کاٹنامُستَحَب ہے۔ ہاں اگر زیادہ بڑھ


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵