Book Name:Muaf Karny K Fazail

ساتھ اِنصاف نہیں کیا۔‘‘چنانچہ بِلال بِن اَبِی بُردَہ نے تھپڑ مارنے والے کو بُلایا اور بَصْرہ کے سَرداروں کو بھی بُلایا۔ وہ آپ سے اُس شخص کی سفارش کرنے لگے لیکن آپ نے سِفارِش قَبول نہ کی اور بیٹے سے فرمایا:’’تم بھی اُسی طرح اِسے تھپڑ مارو جس طرح اِس نے تمہیں مارا تھا اور فرمایا: بیٹا!آستینیں اُوپر کر لو اور ہاتھ بلند کر کے زوردار تھپڑا مارو۔“چنانچہ بیٹے نے آستینیں اُوپر کیں اور تھپڑمارنے کے لئے ہاتھ بلند کیا تو آپ نے اُس کا ہاتھ پکڑ لیا اور فرمایا: ’’ہم نے رِضائے اِلٰہی کے لئے اُسے مُعاف کیا کیونکہ کہا جاتا ہے کہ مُعاف کرنا قُدرت کے بعد ہی ہوتا ہے۔“(اللہ والوں کی باتیں،۲/۵۱۹)

ہمیشہ ہاتھ بھلائی کے واسِطے اُٹّھیں                                          بچانا ظلم و ستم سے مجھے سدا یاربّ

(وسائل بخشش مرمم،ص۷۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام’’ہفتہ وار سُنّتوں بھرا  اجتماع ‘‘

سُبْحٰنَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ !سُنا آپ نے!اللہ کریم کے نیک بندوں میں مُعاف کرنے کا مَدَنی جذبہ کس قدر کُوٹ کُوٹ کر بھرا ہوا ہوتا ہے،لہٰذا ہمیں بھی چاہئے کہ ہم بھی نَفْس کی خاطِر غُصّہ کرنے کے بجائے لوگوں کو مُعاف کرکے خوب خوب ثواب کمائیں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشِقانِ رسول کی مسجد بھرو مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول ہمیں حُقوق العباد کی بجاآوری اور لوگوں کی غَلَطیوں کو مُعاف کرنے کا ذِہن عطا فرماتا ہے لہٰذا اِن خوبیوں سے آراستہ ہونے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی  ماحول  سےوابستہ رہئےاور 12مَدَنی کاموں میں  بڑھ چڑھ  کر حِصَّہ لیجئے۔12مَدَنی  کاموں میں سے  ایک مَدَنی کام ”ہَفْتَہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں شرکت کرنا“بھی ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہاِس مَدَنی کام  کے بے شمار دُنیوی واُخروی فوائد (Advantages) ہیں، مثلاًہفتہ واراِجتماع کی بَرَکت سے مسجدکی حاضِری کی سعادت حاصِل ہوتی ہے۔ ٭ ہفتہ وار اِجتماع کی بَرَکت  سےمسلمانوں سےملاقات وسلامکی سُنَّت عام ہوتی ہے۔٭ہفتہ وار اِجتماعکی بَرَکت سے عِلْمِ دِین