Book Name:Muaf Karny K Fazail

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی جہاں کم و بیش 104شُعْبہ جات میں  دِینِ اسلام کامدنی پَیغام عام کررہی ہے،وہیں’’وَکالت‘‘(Advocacy)سے وابستہ اَفرادمیں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لیے”مَجْلِسِ وکلا“کے ذَرِیعے اُنہیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ کرتے ہوئے ،اِس مَدَنی مَقْصَدکے مُطابِق زِندگی گُزارنے اور فکرِ آخِرت   کا مَدَنی ذِہْن دینے میں مصروفِ عمل ہے کہ”مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کرنی ہے۔اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اس مجلس کے تحت وکالت کے شعبے سے وابستہ عاشقانِ رسول کے گھروں،دفاتر،بارایسوسی ایشن وغیرہ میں وقتاً فوقتاً ”مَدَنی حلقوں“کا سلسلہ ہوتا رہتا ہے،جبکہ اِس شعبے کے عاشقانِ رسول”ہفتہ وار اِجتماع“و”مَدَنی مذاکرے“میں بھی شرکت کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔”مجلس مَدْرَسۃُا لمدینہ بالِغان“ کی کوشش سے اِس شعبے سے وابستہ اَفراد کو”تعلیمِ قرآن“کی روشنی سے مُنَوَّرکرنے کے لیے”مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان“ کی ترکیب بھی ہوتی ہے،جس میں فِی سَبِیْلِ اللہ قرآنِ کریم کی تعلیم دی جاتی ہے۔اللہ کریم”مجلسِ وکلاء“کو مزید ترقیاں نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

مقبول  جہاں بھر میں ہو دعوتِ اسلامی

ہر لب پہ دعا آئی فَیضانِ مدینہ میں

(وسائل بخشش مرمم،ص۶۶۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہم نے سُنا کہ

٭مُعاف کرنے والے اللہ کریم کے محبوب ہیں۔

٭مُعاف کرنے والوں کو بخشش کی خوشخبری عطا کی جاتی ہے۔

٭مُعاف کرنے والوں کا حساب آسانی سے لیا جائے گا۔